اس شخص نےایک ماہ سے بھی کم عرصے میں AI کے ذریعے کروڑوں روپے کمائے،
دراصل، 32 سالہ قبرصی کاروباری Ole Lehman کرپٹو میں سرمایہ کاری کرتا تھا۔
ممبئی:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) Chat GPT مصنوعی ذہانت کو ایک ایسی ٹیکنالوجی قرار دیا جا رہا ہے جو لوگوں کی نوکریاں کھا رہی ہے اس کے مارکٹ میں آنے سے کئی احباب اپنی نوکری چلےجانے کا خوف کھارہے ہیں۔ آج AI ٹولز وہ تمام کام کر رہے ہیں جو انسان اب تک کرتے رہے ہیں ۔ اے آئی ٹولز کی خاصیت یہ ہے کہ یہ کام تیزی سے، درستگی اور ذہانت سے کرتے ہیں۔لیکن یہ سچ نہیں ہے کہ AI ٹولزکی وجہ سے لوگوں کی نوکریاںچلی جائینگی۔ بلکہ لوگ AI کے ذریعے کروڑوں کما سکتے ہیں کیونکہ اب یہ ٹیکنالوجی نئی ہے اور اس میں بے پناہ فیچرس ہیں۔ اسی دوران ایک ایسی ہی خبر سامنے آئی ہے جہاں اے آئی ایک شخص کے لیے آج وہ کروڑوں روپئے کمانے کاذریعہ بن گیا۔
دراصل، 32 سالہ قبرصی کاروباری Ole Lehmann کرپٹو میں سرمایہ کاری کرتا تھا۔ وہ یہ کام 6 سال سے کر رہا تھا۔ لیکن 11 نومبر 2022 کو FTX کریش کے بعد اسے شدید نقصان اٹھانا پڑا۔ اس کے بعد اسے لگا کہ اس کی زندگی برباد ہو گئی ہے اور اب وہ کچھ نہیں کر سکے گا۔
لیکن 2 ہفتوں کے بعد زندگی بدل گئی۔اسے FTX حادثے کے بعد Chat GPT کے بارے میں معلوم ہوا۔ لیمن نے چیٹ جی پی ٹی پر تحقیق شروع کی اور پھر اس میں دلچسپی پیدا ہوگئی۔ اس کے بعد جنوری میں لیہمن نے ٹوئٹر پر ایک اکاؤنٹ بنایا جس میں اس نے AI سے متعلق ٹپس اور معلومات پوسٹ کرنا شروع کر دیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ اس کا تجربہ بڑھتا گیا اور اپریل میں اس نے "The AI Solopreneur” کا آغاز کیا، ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ جو سولو کاروباریوں کو پیداوار بڑھانے کے لیے AI کے استعمال کے بارے میں تجاویز دیتا ہے۔ لوگوں نے ان تجاویز کو پسند کیا اور صرف 65 دنوں میں، اس کے 100,000 فالوورز ہو گئے۔
AI میں لوگوں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے، Ole Lehmann نے "AI Audience Accelerator” کورس بنایا اور کورس کا آغاز کیا۔ جس کی قیمت $179 رکھی گئی۔ اس کورس کا مقصد AI کے ذریعے کاروباری افراد کے لیے مواد کی مارکیٹنگ کو بہتر بنانا تھا۔ ایک ماہ کے اندر، 1,078 لوگوں نے اس کا کورس خریدا۔ اس طرح ایک ماہ میں ہی ان کی کمائی ایک کروڑ سے اوپر چلی گئی۔



