ممبئی: (اردودنیا.اِن)مہاراشٹرا کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے دہلی کی سرحدوں پر زرعی قانون واپس لینے کے لئے احتجاج کررہے کسانوں کولے کر مرکزی حکومت پر حملہ کیا ہے۔ احتجاج کررہے کسانوں کی حمایت کرتے ہوئے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ وہ پریشانی میں ہیں اور مرکزی حکومت ان کے راستوں پر کانٹے بچھارہی ہے، کسانوں کی بجلی کاٹ رہی ہے اور پانی کی سپلائی بند کررہی ہے۔
وزیراعلی ٹھاکرے نے کہا کہ اگر کیل اور کانٹے بچھانے کا کام سرحدپر ہوتا تو دراندازی نہیں ہوتی۔مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے اسمبلی میں کہاکہ کسان پریشان ہیں، بجلی اور پانی کی فراہمی بند کردی جارہی ہے۔ ان کے راستوں پر کیل اور کانٹے بچھائے جارہے ہیں لیکن وہ چین دیکھتے ہی بھاگ جاتے ہیں۔
اگر یہ تیاری چین- بنگلہ دیش سرحد پر ہوتی تو دراندازی نہ ہوتی۔وزیر اعلی ٹھاکرے کے بیان پر بعد اپوزیشن لیڈر دیویندر فڑنویس نے ناراضگی ظاہرکی اور جوابی پلٹ وارکیا ۔ فڑنویس نے کہا کہ وزیر اعلی نے ایسا بیان دے کر ہمارے فوجیوں کی توہین کی ہے۔فڑنویس نے کہاکہ وزیراعلی ٹھاکرے کا بیان ہمارے فوجیوں کی توہین ہے۔
ہمارے سپاہی 30 درجہ حرارت پر چینیوں کا مقابلہ کرتے ہیں اور ہندوستان کی سرزمین کی حفاظت کرتے ہیں۔



