بین الاقوامی خبریںسرورق

فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام سے نکالے جائیں گے ہزاروں ملازمین

میٹا میں ایک مرتبہ پھر ہوں گی ملازمین کی تخفیف

میٹا میں ایک مرتبہ پھر ہوں گی برطرفیاں

واشنگٹن،19اپریل :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا ایک بار پھر بڑے پیمانے پر ملازمین کو فارغ کرنے جا رہی ہے۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق میٹا پلیٹ فارمز نے مینیجر کو بدھ کو برطرفی پر کام کرنے کا حکم دیا ہے۔ میٹا کے بانی اور سی ای او مارک زکربرگ نے حال ہی میں کہا تھا کہ میٹا اپنے اخراجات کو کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے اپنے مینیجرز سے کہا ہے کہ وہ بدھ کو برطرفی کا اعلان کریں۔ ایسے میں وہ اپنی تیاری کر لیں۔ ان برطرفیوں کا اثر فیس بک کے علاوہ وہاٹس ایپ اور انسٹاگرام پر بھی پڑے گا۔ میٹا نے برطرفیوں کے اس دور میں کل 10000 ملازمین کو باہر کا راستہ دکھانے کی تیاری کی ہے۔

مارچ میں چیف ایگزیکٹو آفیسر مارک زکربرگ نے اس کا اعلان کیا تھا اور مئی میں برطرفیوں کا نیا دور شروع ہو جائے گا۔اس سے پہلے بھی میٹا نے اپنی کل افرادی قوت میں سے 13 فیصد ملازمین کو برطرف کر دیا تھا۔ یہ برطرفیاں نومبر میں کی گئی تھیں اور اس سے کل 11000 ملازمین متاثر ہوئے تھے۔ اس کے بعد کمپنی نے اخراجات میں کمی کے لیے پچھلی سہ ماہی میں نئی بھرتی پر مکمل پابندی لگا دی تھی۔ میٹا پہلے ہی مشکل وقت سے گزر رہی ہے اور سیلیکون ویلی بینک بھی دوب گیا ہے جس کے سبب ٹیک کمپنیوں کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے۔ کم ہوتی آمدنی کے پیش نظر ٹیک کمپنی مسلسل ملازمین کو فارغ کر رہی ہے تاکہ وہ اپنے اخراجات کو کم کر سکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button