بین ریاستی خبریںجرائم و حادثات
اسپرم وہیل کی ’وومٹ گولڈ‘ کی بلیک مارکیٹنگ کے الزام میں تین افراد گرفتار ایک کروڑ روپے فی کلو ہے قیمت
ممبئی:(اردودنیا/ایجنسیاں)ممبئی کرائم برانچ کے یونٹ 4 نے تین افراد کو گرفتار کیا ہے جو منی وہیل کی ایک نایاب نسل کی نکلی امبرگریس بلیک مارکیٹنگ کررہے تھے۔کرائم برانچ کے ڈی سی پی پرکاش جادھاؤ نے بتایا کہ ہمیں ایک خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ کچھ لوگ وہیل کی الٹی ، جسے وومیٹ گولڈ بھی کہتے ہیں، ممبئی لاکر فروخت کرنے آئے ہیں۔
اس کے بعد ہم نے سمندری ماہر حیاتیات کو اپنے ساتھ لے کر ملنڈ کے علاقے میں چھاپہ مارا۔پرکاش جادھاؤ نے بتایا کہ چھاپے کے دوران ہمیں وہاں تین افراد ملے، جنہوں نے دو کلو اور سات سو گرام وزنی بیگ میں بھوری رنگ کا مادہ دیکھا۔ اس کے بعد ہمیں سمندری ماہر حیاتیات نے اس مادہ کی جانچ کی، تب پتہ چلا کہ یہ مادہ وومٹ گولڈ ہے۔جادھو نے مزید کہا کہ بین الاقوامی منڈی میں وومٹ گولڈ بہت مہنگا فروخت ہوتا ہے،
جس کی فی کلو قیمت 1 کروڑ ہے،
ہم نے 2.7 کلو وزٹ گولڈ یعنی امبرگس پکڑا ہے، جس کی کل قیمت دو کروڑ ستر لاکھ روپے ہے۔ گرفتار ملزمان کے نام رمیش ویگیلا، اروند شاہ اور دھناجی ٹھاکر ہیں۔ ان ملزمان میں سے ایک گجرات کے راج کوٹ کا رہائشی ہے اور دو ملزمان ملند کے رہائشی ہیں۔



