تلنگانہ کی خبریںجرائم و حادثات

صدر ابتدائی مجلس ضلع عادل آباد کی فائرنگ میں تین افراد زخمی

 سابق نائب صدرنشین بلدیہ ,Three persons were injured in the firing of President Majlis District Adilabad

واقعہ میں ملوث سابق نائب صدرنشین بلدیہ گرفتار۔ آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

عادل آباد:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) عادل آباد شہر میں سےاسی مخاصمت کے نتیجہ میں فائرنگ کا ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیاجس کے نتیجہ میں تین افراد زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق اوایس ڈی راجیش چندرا نے بتایا کہ آج شام بچے کھیل رہے تھے اس دوران سابق نائب صدرنشین بلدیہ وصدر ٹاون مجلس محمدفاروق احمد نے ان کے پاس موجود پوائنٹ32پستول سے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں سید ضمیر‘ سید محتشم اور سیدمنان زخمی ہوگئے ۔

اطلاع ملتے ہی ٹوٹاون پولیس حرکت میں آکر محمد فاروق احمدکوگرفتار کرلےا اوران کے خلاف307 آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے پستول کوضبط کرلیاگےااورانہیں تحویل میں لے لیا گیا ہے ۔ جبکہ زخمی 3افراد کوریمس ہاسپٹل سے رجوع کیاگیاہے جہاں وہ زیرعلاج ہیں۔ صدرضلع عادل آباد کی جانب سے غیر متوقع طورپرفائرنگ کے بعداچانک رونما ہونے والے اس واقعہ کے بعد مقامی عوام پوری طرح سکتہ میں آگئے اورکچھ دیر تک تو وہ اس بات کو سمجھ ہی نہیں پائے کہ آپسی رقابت کے باعث اس طرح کا خونریز حملہ کیاجاسکتا ہے ۔

دریں اثناءاوایس ڈی آج شام ٹوٹاون پولیس اسٹیشن میں عجلت میں طلب کردہ پرہجوم پرےس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اس واقعہ کی جامع اور تفصیلی تحقیقات کرے گی۔ تاہم مقامی عوام میں اس واقعہ کے بعد شدید خوف کاماحول دیکھا جارہاہے ۔

واضح رہے کہ مذکورہ محلہ ٹاٹی گوڑہ وارڈ نمبر22سے شدید زخموں سے متاثرافراد خاندان میں سے ایک خاتون نے ٹی آرایس پارٹی سے مقابلہ کرتے ہوئے شکست سے دوچار ہوئی تھی جبکہ اس وارڈ سے محمد فاروق احمد کی اہلیہ ثمینہ بیگم منتخب ہوئی ہیں ۔

مذکورہ سیاسی رقابت تقریباً15سال قدیم بتائی جاتی ہے ۔ دریں اثناءمحمد فاروق احمدنے بذریعہ فون مطلع کیا ہے کہ مخالفین نے مجھ پر اورمیرے بچوں پرجان لےوا حملہ کیاتھا جس کی بنا ءپراپنے بچاؤکے تحت میں نے فائرنگ کردی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button