آر ٹی سی بسوں میں اب ٹکٹ کیوآر کوڈ کے ذریعہ خریدا جاسکتا ہے
چلر کے مسائل مسافرین اور کنڈکٹرس دونوں کو چھٹکارہ
تلنگانہ/حیدرآباد:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) تلنگانہ آر ٹی سی نے شہریوں کیلئے بسوں میں آن لائن ادائیگی کا سسٹم شروع کرتے ہوئے مسافرین کو راحت دی ہے۔ اکثر بسوں میں سفر کے دوران ٹکٹ خریدی کیلئے چلر نہ ہونے کے سبب مسافرین و کنڈکٹرس کو ایک دوسرے سے لڑتے دیکھا جاتا رہا ہے۔ مسافر کی جانب سے بڑی نوٹ دینے پر کنڈکٹرس ٹکٹ کے پیچھے بقیہ رقم کو نوٹ کردیتے تھے، بعض اوقات مسافر کی منزل پر بھی کنڈکٹرس ان کی بقیہ رقم نہیں دیتے تھے یا پھر مسافر اپنی باقی رقم لئے بغیر ہی بس سے اُتر جاتے تھے، لیکن اب ایسے مسائل کا خاتمہ ہوگا کیونکہ آر ٹی سی نے ٹکٹ کیلئے بسوں میں آن لائن پے منٹ کی سہولت فراہم کردی ہے۔
بسوں میں QR code کے ذریعہ اسکیاننگ کرکے مسافرین سفر کرسکتے ہیں۔ آر ٹی سی حکام نے بتایا کہ یو پی آئی پے منٹس کے ذریعہ آر ٹی سی بسوں میں سفر کی سہولت دی گئی ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ بہت جلد مزید آن لائن سہولتیں عوام کو دستیاب ہوں گی۔



