سرورقفلمی دنیا

سوناکشی سنہا نے اپنی کامیابی کا سہرا کس کے سر رکھ دیا؟

ممبئی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مشہور اداکار شترو گن سنہا کی بیٹی سوناکشی سنہا جو فلموں میں آنے سے پہلے بہت زیادہ موٹی تھیں ان کا وزن نوے کلو تھا وہ کہتی ہیں کہ وہ تو سوچ بھی نہیں سکتی تھیں کہ وہ اپنا وزن کم کر سکتی ہیں اور ٹاپ ہیروئینز کی دوڑ میں شامل ہوسکتی ہیں ۔اپنے حالیہ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے تو کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں ہیروئین بھی بنوں گی لیکن اداکار سلمان خان نے مجھے متحرک کیا اور کہا کہ تم اپنا وزن کم کرو تم اچھی ہیروئین بن سکتی ہو اور اس وقت تمہارا وزن نوے کلو ہے اس کو کم کرسکتی ہو ۔

سوناکشی نے کہا کہ اگر سلمان خان مجھے موٹیویٹ نہ کرتے تو میں شاید آج ہیروئین نہ ہوتی ان کے کہنے پر میں نے خود پر توجہ دی اور آج میرا شمار بالی وڈ کی ٹاپ ہیروئینز میں ہوتا ہے ۔یوں سوناکشی سنہا نے اپنی کامیابی کا سہرا سلمان خان کے سر رکھ دیا ۔

یاد رہے کہ سوناکشی سنہا نے سلمان خان کی فلم ”دبنگ “ سے اپنے فلمی کیرئیر سے آغاز کیا ان کو بڑے اسکرین پر دیکھ کر شائقین نے بہت زیادہ سراہا یوں پہلی فلم سے سوناکشی نمبر ہیروئینز کی لسٹ میں شامل ہو گئیں اور پھر پہلی فلم تھی بھی سلمان خان کے ساتھ،دبنگ فلم کا میوزک بھی سپر ہٹ تھا خصوصی طور پر راحت فتح علی خاں کے گیت تیرے مست مست دو نین نے تو شائقین کے دل موہ لئے تھے۔سوناکشی سنہا نے اس فلم کے بعد کئی سپر ہٹ فلموں میں کام کیا سوناکشی کو نہ صرف اداکاری بلکہ ڈانس پر بھی عبور حاصل ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button