
ٹوکیو،27؍اگست: (اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ہندوستان کی ٹیبل ٹینس کھلاڑی بھاونابین نے ٹوکیو پیرالمپک گیمز Paralympic Games 2020 میں تاریخ رقم کی ہے۔ بھاونا بین پٹیل پیرالمپک #کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی پہلی #ہندوستانی خاتون کھلاڑی ہیں۔ بھاونا بین نے #ٹوکیو گیمز میں ویمنز سنگلز 4 کے زمرے میں برازیل کی جوائس ڈی اولیویرا کو شکست دی۔ بھاونا بین ہندوستان کے لیے تمغہ جیتنے سے صرف دو قدم دور ہیں۔ہندوستان کی 34 سالہ پٹیل نے آخری 16 مقابلے12-10, 13 -11, 11-6سے جیت درج کی۔
اب اس کا مقابلہ سربیا کے بورسلاوا پیریچ رینکووی سے ہوگا۔ اب اگر بھاونا بین کوارٹر فائنل میچ جیتنے میں کامیاب ہو جاتی ہیں تو وہ سیمی فائنل میں پہنچ جائیں گی۔بھاونا بین نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں سیمی #فائنل میں جیتنے کے لیے اپنی بہترین کوشش کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ میرے کوچ نے مجھے کہا کہ مخالف کے جسم کے قریب کھیلیں اور میں نے یہی کیا۔ اگلے راؤنڈ میں مقابلہ عالمی نمبر دو کھلاڑی کے ساتھ ہے اور مجھے اپنا بہترین کھیل دکھانا ہوگا۔



