اسپورٹسسرورق

ویٹ لفٹرمیرابائی چانو نے چاندی کا تمغہ جیتا، ہندوستان کا ٹوکیو میں پہلا تمغہ

ٹوکیو، 24 جولائی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) سابق عالمی چیمپئن ویٹ لفٹر میرابائی چانو (Mirabai Chanu) نے تاریخی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خواتین کے 49 کلوگرام کیٹگری میں ہفتہ کو چاندی کا تمغہ جیت کر ہندوستان کو #ٹوکیواولمپک کا پہلاتمغہ دلادیا۔ہندوستان نے ان کھیلوں کی تاریخ میں پہلی بار پہلے دن کوئی میڈل جیتا۔ 26سالہ میرابائی نے کل 202 کلوگرام (87+115) وزن اٹھایا اوراولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون ویٹ لفٹربن گئیں۔

چانوکویہ کامیابی کرنم #ملّیشوری کے 2000 کے سڈنی اولمپکس میں 69 کلوگرام کیٹیگری میں کانسے کا #تمغہ جیتنے کے 20 سال بعد حاصل ہوئی ہے۔ ملیشوری اولمپک تمغہ جیتنے والی پہلی ہندوستانی #خاتون بنی تھیں۔اس کامیابی کے ساتھ چانو نے 2016 کے پچھلے ریو اولمپکس کی بری یادوں کو پیچھے چھوڑ دیا جب وہ کلین اینڈ جرک میں اپنی تینوں کوششوں میں ناکام رہی تھیں۔ اس ایونٹ کا سونے کا تمغہ چین کی ہوؤ ژیہوئی نے کل 210 کلوگرام (94 + 116) وزن اٹھاکرجیتا جبکہ انڈونیشیا کی ایساہ ونڈی کانتکا نے 194 کلوگرام (84 + 110) وزن اٹھاکر جیتا۔ٹوکیو انٹرنیشنل فورم میں ہوئے ان مقابلوں میں چانو نے اسنیچ میں اپنی پہلی کوشش میں 84 کلوگرام وزن اٹھایا۔

بعد میں چانو نے 87 کلوگرام وزن اٹھا کر خود کو منافع بخش پوزیشن میں پہنچادیا۔ لیکن ژیہوئی نے اپنی پہلی کوشش میں 88 کلوگرام وزن اٹھا کر اور پھر اپنی تیسری کوشش میں 94 کلوگرام وزن اٹھا کر #اولمپک کا نیا #ریکارڈ قائم کردیا۔کلین اینڈ جرک راؤنڈ میں #چانو نے 110 کلوگرام وزن اٹھایا اوردوسری کوشش میں 115 کلوگرام وزن اٹھاکر اس میں بہتری کردی۔ چانو نے اپنی تسیری کوشش میں 117 کلوگرام وزن اٹھانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہیں۔

لیکن ان کی 115 کلوگرام کی کوشش انہیں چاندی کا تمغہ دلانے کے لئے کافی تھی۔چانو کے ذریعہ چاندی کاتمغہ جیتتے ہی ہندوستانی خیمہ خوشی سے اچھل پڑا۔ واقعی یہ ایک تاریخی حصولیابی تھی جس کاپورے ملک کو برسوں سے انتظارتھا۔ چانو کی یہ کامیابی آئندہ دنوں میں ہندوستان کے مزید کھلاڑیوں کو تمغہ جیتنے کی لئے تحریک دے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button