
آئی او اے دے گا 25 لاکھ روپئے
نئی دہلی ،03؍اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) ٹوکیو اولمپکس میں ہندوستان کی بیٹیوں کا تسلط برقرار ہے۔ ہندوستان اب تک دو تمغے جیت چکا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستانی باکسر لوولینا نے بھی خواتین کی باکسنگ میں تیسرا میڈل کو یقینی بنا دیا ہے۔ ہندوستان کی بیٹی #میرابائی چانو نے اولمپکس کے پہلے ہی دن ویٹ لفٹنگ میں چاندی کا #تمغہ جیتا اور پھر اتوار کو پی وی سندھو نے بیڈمنٹن میں کانسی کا تمغہ جیتا۔ اسٹار #بیڈمنٹن #کھلاڑی #سندھو (PV Sindhu) نے اتوار کو کانسی کا تمغہ جیت کر ہندوستان کے لیے تاریخ رقم کی ہے۔
پی وی سندھو مسلسل دو اولمپکس میں میڈل جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں۔ سندھو نے 2016 کے ریو اولمپکس میں چاندی کا تمغہ بھی جیتا تھا۔ اتوار کو کانسی کے تمغے کے مقابلے میں پی وی سندھو نے چینی کھلاڑی بنگ جیاؤ کو شکست دی۔ پی وی سندھو کی اس جیت پر پورا ملک جشن منا رہا ہے۔ ان کی کامیابی پر صدر رام ناتھ کووند، وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر سمیت کئی بڑے لیڈروں اور ستاروں نے اپنی نیک خواہشات پیش کیں۔
سندھو کی اس فتح کے بعد اس پر انعامات کی بارش بھی شروع ہو گئی ہے۔ دراصل انڈین اولمپک ایسوسی ایشن پہلے ہی اعلان کر چکی تھی کہ اولمپکس میں 75 لاکھ گولڈ میڈلسٹ کو 40 لاکھ سلور میڈلسٹ کو اور 25 لاکھ کانسی میڈل جیتنے والے کو دیا جائے گا۔ اب آئی او اے ہندوستان کی اسٹار #خاتون شٹلر پی وی سندھو کو 25 لاکھ روپئے کی انعامی رقم فراہم کرے گا۔ آئی او اے کے علاوہ حکومت ہند اور کئی ریاستی حکومتیں پی وی سندھو کے لیے انعام کا اعلان بھی کر سکتی ہے۔
Jockey Men’s Regular Fit T-Shirt
₹399.00













