اسپورٹس

ٹینس میں مایوسی، پہلے ہی راؤنڈ میں باہر ہوئی ثانیہ – انکتا کی جوڑی

ٹوکیو،25جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ثانیہ مرزا اور #انکتا رائنا کی ہندوستانی جوڑی کو اتوار کے روز #ٹوکیو #اولمپک #خواتین ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں یوکرائن کی نادیہ (Nadiia Kichenok)اور لیوڈمیلا کیچنوک (Liudmyla Kichenok) بہنوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ثانیہ اور انکتا نے پہلے سیٹ کو 6-0 سے جیت کر اچھی شروعات کی تھی لیکن اگلے دو سیٹوں میں ان کی رفتار برقرار نہ رہ سکی۔ ہندوستانی جوڑی میچ 6-0، 7-6، 10-8 سے ہار گئی، جو تقریبا ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی۔

#ثانیہ (Sania Mirza) اور انکتا دوسرے سیٹ میں 5-3 سے آگے تھیں لیکن یوکرین (Ukraine) کی جوڑی نے زبردست واپسی کی۔ اس نے دوسرا سیٹ ٹائی بریکر میں جیتا۔ وہ تیسرے سیٹ میں ٹائی بریکر میں 7-0 سے آگے تھیں لیکن ثانیہ اور انکتا (Ankita Raina)نے اسکور 8-8 تک پہنچایا۔ آخر میں یوکرائن کی جوڑی نے میچ 6-0، 6-7 (0) 8-10 جیت لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button