لندن:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) کسی کو کسی سے عمر کے کسی بھی حصے میں محبت ہوسکتی ہے۔ کچھ ایسا ہی امریکی سپراسٹار ٹام کروز کے ساتھ ہوا ہے۔ایسا لگتا ہے کہ بین الاقوامی امریکی اسٹار ٹام کروز کو بالآخر ایک روسی ماڈل سے محبت ہو گئی ہے جو ان سےعمرمیں 25 سال چھوٹی ہے۔برطانوی اخبار ”ڈیلی میل“ نے اس حیرت انگیز واقعے سے پردہ اٹھایا ہے۔اخبار لکھتا ہے کہ 61 سالہ "مشن امپاسیبل” کے ہیرو کو ایک روسی ہیروں کے تاجر کی 36 سالہ بیٹی ایلسینا خایرووا کے ساتھ لندن میں ایک پارٹی میں دیکھا گیا ہے۔
اس نے کہا کہ پارٹی میں کروز اور اس کے دوست پر ہم آہنگی اور رومانس کے آثار واضح نظر آئے، کیونکہ وہ کبھی ایک دوسرے سے الگ نہیں ہوئے تھے جب کہ امریکی اسٹار ہرلمحہ دوشیزہ کی طرف متوجہ دکھائی دیا۔ایک ذریعہ نے بتایا کہ پارٹی گذشتہ ہفتہ کو گروسوینر اسکوائر میں منعقد کی گئی تھی۔ مہمان اپنے پسندیدہ اسٹار کو ایک نئی لڑکی کے ساتھ آنے پر متاثر نظر آئے۔انہوں نے اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ ڈنس کیا مگر فوٹو شوٹنگ نہیں کی۔
اخباری رپورٹ کے مطابق "کروز بہت دوستانہ لگ رہے تھے اور جب کچھ حاضرین نے اس کے ساتھ تصویریں لینے کو کہا تو انہوں نے شائستگی سے انکار کر دیا، یہاں تک کہ ڈی جے کو مائیکرو فون کے ذریعے یہ اعلان کرنے پر مجبور کیا گیا کہ مشہور اداکار کسی کے ساتھ تصویریں نہیں لینا چاہتے‘‘۔ ٹام کروز نےاپنی رات خایرووا کے ساتھ رقص کرتے ہوئے گذاری”۔قابل ذکر ہے کہ Elsina Khayrova ایلسینا خایرووا روسی نژاد سابق ماڈل ہیں۔ وہ برطانوی شہریت رکھتی ہیں۔ ان کی شادی روسی تاجر دیمتری تسیتکوف سے ہوئی تھی اور انہوں نے مل کر 22 ملین پاؤنڈ سٹرلنگ مالیت کی ایک حویلی خرید کی تھی، اس کے علاوہ لندن میں 18 ملین مالیت کا ایک گھر بھی تھا۔ دبئی اور قبرص میں بھی ان کی جائیدادیں موجود ہیں۔



