
ٹول کٹ معاملہ: دہلی پولیس نےzoom کو لکھا خط ، کسان رہنماؤں کے کردار اور فنڈنگ کی کرے گی جانچ

نئی دہلی: (اردودنیا.اِن) ٹول کٹ معاملے جانچ میں کرنے والی دہلی پولیس اب ویڈیو کالنگ ایپ زوم کے ذریعے کسان رہنماؤں کے کردار اور فنڈنگ کی تحقیقات کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ دہلی پولیس کے ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق دہلی پولیس نے زوم کو ایک خط لکھ کر پوچھا ہے کہ اس ملاقات میں کون کون شامل تھا ۔
پولیس اب اس معاملے میں کسان رہنماؤں کے کردار کے ساتھ ساتھ اس کی مالی معاونت کی بھی تحقیقات کرے گی۔ تاہم دہلی پولیس اب بھی گوگل کے جواب کا انتظار کر رہی ہے۔ گوگل کی طرف سے ابھی تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے ، دہلی پولیس اپنی جانچ کی بنیاد پر اس معاملے کو یہاں تک لے کر آئی ہے۔
دہلی پولیس نے اپنی تحقیقات میں یہ بھی پایا کہ 6 دسمبر کو جو گروپ بنایا گیا تھا اس کا نام انٹرنیشنل فارمرز اسٹرائک تھا۔اس سے قبل دہلی پولیس نے اس معاملے میں انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ دشا روی ، نکیتا جیکب اور شان تنونے ٹول کٹ بنائی اور اسے دوسروں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔



