
احمد آباد :(اردودنیا/ایجنسیاں)بدھ کی صبح گجرات کے آنند ضلع کے گاؤں اندرناج گاؤں کے قریب مخالف سمت سے آنے والا ایک کار ٹرک کا سے جاکر ٹکرایا ، جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ تارا پور پولیس اسٹیشن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ یہ حادثہ ضلع آنند میں قومی شاہراہ پر پیش آیا۔
انہوں نے بتایا کہ کار میں ایک بچے سمیت 10 افراد سوار تھے ، جسے تیزرفتار ٹرک نے ٹکر ماردی۔ کار میں سوار تمام 10 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔۔ انہوں نے بتایا کہ کار وتامن کی طرف جارہی تھی ، جب کہ ٹرک مخالف سمت سے آرہا تھا۔



