قومی خبریں

وادی کشمیر میں گیارہ ماہ بعد ٹرین سروس بحال

کشمیر
فائیل فوٹو

نئی دہلینئی دہلی: (اردودنیا.اِن)وادی کشمیر میں پیر کو تقریباََ11 ماہ سے بندٹرین سروس شروع ہوگئی ہے۔وزیر ریلوے پیوش گوئل نے کہا ہے کہ اس سے نقل وحمل کی سہولت میں اضافہ ہوگا اور سیاحت کے شعبے کو بڑا فروغ ملے گا۔

گوئل نے ٹویٹ کیا ہے کہ وادی کشمیر میں بنیہال-بارہمولہ سیکشن پر چلنے والی دو ٹرینوں کے آغاز سے ریلوے 22 فروری سے سروس دوبارہ شروع کر رہاہے۔قبل ازیں ریلوے کا کہنا تھا کہ تمام ٹرینوں کے چلانے کے لیے کوئی تاریخ طے نہیں کی گئی ہے۔ریلوے مرحلہ وار ٹرین خدمات کی تعداد میں اضافہ کر رہا ہے۔

ریلوے کے ترجمان نے کہا ہے کہ 65 فیصد ٹرینیں پہلے ہی چل رہی ہیں جنوری میں 250 سے زیادہ ٹرینیں شامل کی گئیں اور اس کے بعد مرحلہ وار ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔فی الحال ملک بھر میں کچھ اہم ٹرینوں کی خدمات کے ساتھ صرف خصوصی ٹرینیں چل رہی ہیں ۔گذشتہ سال لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد ملک میں تمام باقاعدہ ٹرین خدمات 25 مارچ سے بند کردی گئیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button