جگتیال :(اردودنیا.اِن)عازمین حج ضلع جگتیال کے لئے شہر جگتیال میں تربیتی کیمپ وٹیکہ اندازی پروگرام مفتی سید مظہر القاسمی صاحب صدر حج سوسائٹی ضلع جگتیال صدارت میں منعقد ہوا۔مقامی یم ایل اے ڈاکٹر سنجے کمار نے ایک عازم حج کو پلس پولیو کی خوراک پلاکر ٹیکہ اندازی کے ذریعہ کیمپ کا افتتاح انجام دیا۔ڈاکٹر ستیش کمار نے اپنے اسٹاف کےساتھ بہترین خدمت انجام دیتے ہوئے عازمین وحج سوسائٹی کے ذمہ داروں کو خوش کردیا ۔اس موقع پر سراج الدین منصور نے تمام عازمین حج کی شالپوشی کی۔
مہمان خصوصی ڈاکٹر سنجے کمار صاحب MLA وصدر ملت اسلامیہ عبدالباری صاحب کی گلپوشی وشال پوشی حج سوسائٹی جگثیال کی جانب سے کی گئ۔ڈائیرکٹر حج کمیٹی تلنگانہ جناب سید عرفان الحق صاحب کریم نگر کو گلپوشی وشال پوشی کی گئی اور انہیں حج کمیٹی تلنگانہ میں ڈائرکٹر مقرر کئے جانے پر تہنیت پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ مولانا مرزا عمر علی بیگ قاسمی نے ابتدائی کلمات میں حج سوسائٹی ضلع جگتیال کی خدمات پر قدرے تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوے کہا کہ سالہا سال سے شہر جگتیال میں ہرسال عازمین حج کی مکمل خدمت کی جاتی ہے۔
درخواست سے لیکر روانگی تک قدم قدم پر رہنمائی کرنا اور مناسک حج وعمرہ پر پروجیکٹر کے ذریعے سمجھاتے ہوے تین تربیتی کیمپ رکھے جاتے ہیں صدر حج سوسائٹی مفتی سید مظہر القاسمی صاحب نقشبندی مدظلہ عمدہ انداز میں حج کے فرائض واجبات سنتوں کو ذہن نشین کرانے اپنے دیرینہ تجربات کی روشنی میں سیر حاصل گفتگو کرتے ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر سنجے کمار یم ایل اے نے عازمین حج کو مبارکباد پیش کی اور دعاؤں کی درخواست کی۔ شہر جگتیال منی حج ہاؤز کی جلد ازجلد تعمیر کرنے کا وعدہ بھی کیا ۔
یاد رہے کہ چار پانچ سال سے مولانا مرزا عمر علی بیگ قاسمی نائب صدر حج سوسائٹی ضلع جگتیال اس جانب توجہ دلاتے اور مطالبہ کرتے رہے ہیں درمیان میں محمد امین الدین سابقہ صدر ملت اسلامیہ میر کاظم علی مقیت سابقہ صدر ملت اسلامیہ اور یونس ندیم صدر ابتدائی مجلس اتحاد المسلمین نے بھی حج ہاؤز کےلئے نمائندگی کرتے آرہے ہیں۔ اب آکر یم ایل اے سنجے کمار صاحب نے مسلمانوں کو خوش کردیا۔۔
عباد صاحب شمشیر علی صاحب عالیشان کلکشن آنلائن کے سارےامو ر انجام دیتے رہتے ہیں۔حافظ نذیر احمد تسلیم پاشاہ حبیب الدین ذاکر ۔لیاقت علی محسن۔ سراج احمد۔ سید جمیل احمد جعفر رشیدعرفان ۔ محمد ریاض خان ۔معیز الدین۔عمران زین۔ محمد عارف حسین۔خادمین حج سوسائٹی نے انتظامات کو بحسن وخوبی ادا کرنے میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
حافظ نذیر احمد صاحب کی قرآت کلام اللہ سے جلسہ آغاز ہوا محمد عارف حسین اور حافظ ضیاء الدین عقیل نے نعتوں کا نذرانہ دربار مقدس صل اللہ علیہ وسلم میں پیش کیا ۔دعاء سے قبل سنٹرل حج کمیٹی کی جانب سے عازمین کے لگیج (دوسوٹ کیس ) بھی آگئے تھے انکی تقسیم بھی کی گئى۔مفتی سید مظہر القاسمی صاحب نے نقشبندی کی دعاء پر اختتام عمل میں آیا۔



