
نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کرونا وائرس کی وجہ سے 30 جون تک بیرون ملک سفر کی اجازت نہیں ہوگی ۔واضح ہو کہ سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی سی اے) نے نافذ پابندی میں ایک ماہ کی توسیع کردی ہے۔ گزشتہ سال سے غیر ملکی پروازوں کی آمد اور ملک سے غیر ملکی پروازوں کی آمد ورفت پر پابندی عائد ہے، یہ فیصلہ کورونا وائرس کی وجہ سے لیا گیا ہے، تاہم ڈی جی سی اے نے واضح کیا ہے کہ اس فیصلے کا اطلاق کارگو کی تمام بین الاقوامی پروازوں پر نہیں ہوگا،
نیز ڈی سی جی آئی جن طیاروں کو پرواز کی اجازت دے گا ، وہ بھی اس فیصلے سے مستثنیٰ ہوگا۔ ڈی جی سی اے نے اپنے نئے حکم میں کہا کہ26-06-2020کے حکم میں جزوی ترمیم کرکے مجاز آفیسر نے بین الاقوامی سفری خدمات کے سلسلے میں مذکورہ موضوع پر جاری سرکلر کی توسیع30 جون 2021 تک کردی ہے۔ڈی جی سی اے کے مطابق کسی معاملہ پر مجاز اتھارٹی کے ذریعہ منتخب راستوں پر بین الاقوامی پروازوں کی اجازت دی جاسکتی ہے۔
واضح ہوکہ کورونا وائرس کی دوسری لہر نے ملک میں ہولناک تباہی مچائی ہے، تاہم پچھلے کچھ دنوں سے کرونا کیسز میں کمی آرہی ہے، کورونا کے جو نئے کیس آج سامنے آئے ہیں وہ گذشتہ 44 دنوں میں سب سے کم ہیں۔ آج ملک میں 1.86 لاکھ نئے کیسز پائے گئے ہیں۔ فی الحال فعال کیسز کی تعداد 2343152 ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 3660 افراد کی موت ہوگئی ۔



