بے اولادی کی اذیت سے نمٹنے کے لئے شادی شدہ جوڑے ایسے جتن بھی کرتے ہیں جن میں ان کا بہت سا پیسہ اور وقت لگ جاتا ہے۔ کبھی کبھار ایسا بھی ہوتا ہے کہ کوئی طریقہ کارگر ثابت نہیں ہوتا۔ آج ہم آپ کو ایسی عام سی چیز کے استعمال کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جو گھروں میں عام طور پر پائی جاتی ہے اور بے اولادی کی مایوسی کو امید میں بدل سکتی ہے۔ گھروں میں مصالحے کے طور پر استعمال ہونے والی لونگ اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی آکسیڈینٹ خواص رکھنے کے علاوہ ہارمونل مسائل کو بھی حل کرتی ہے۔
طبی خواص
لونگ میں کچھ غذائیت والے عناصر ہوتے ہیں جو بانجھ پن کے خدشات کو دور کرنے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔ لونگ مین گنیج سے بھرپور ہوتی ہے، جو تولیدی صحت کے لیے ضروری معدنیات ہے. یہ جنسی ہارمونز کی تشکیل میں کردار ادا کرتی ہے۔ اس کے علاوہ ان میں اینٹی آکسیڈینٹ ہوتے ہیں جو آکسیڈیٹیو تناؤ سے لڑنے میں مدد کرتے ہیں، لونگ کا متوازن استعمال تولیدی بہبود میں مثبت کردار ادا کرتا ہے۔
اردو دنیا واٹس ایپ گروپ جوائین کرنے کے لئے لنک کلک کریںhttps://chat.whatsapp.com/2N8rKbtx47d44XtQH66jso |
طریقۂ استعمال
دو کپ پیالی پانی میں صرف دو لونگ ڈال کر ابالیں اور اتنا پکائیں کہ پانی میں لونگ کا رنگ آجائے، اس میں شہد ملا کر پی لیں، اس کے علاوہ لونگ کو ثابت یا پاؤڈر کی صورت بھی استعمال کیا جاسکتا ہے، مرد اور عورت دونوں کے لئے مفید ہے۔
|



