سرورقصحت اور سائنس کی دنیا

سر کی خشکی کا علاج

سر کی جلد پر اچھی طرح بادام کے تیل کا مساج کریں۔ تیز گرم پانی میں ایک موٹا سا تولیہ بھگوکر نچوڑیں اور اسے پگڑی کی طرح اپنے سر کے گرد لپیٹ لیں۔ جب تولیہ ٹھنڈا ہوجائے تو اتاریں اور ایک مرتبہ پھر یہی عمل دہرائیں، اس کے بعد نیم گرم پانی سے بال دھولیں۔ اس نسخے کو کم از کم ہفتے میں ایک بار استعمال کرنے سے خشکی سے نجات حاصل ہوجائے گی۔دہی سر کی خشکی کودور کرنے کے لئے جادو کی سی خاصیت رکھتا ہے۔ لہٰذا سر کی جلد پر اچھی طرح دہی کا مساج کریں اور 30 منٹ تک لگارہنے دیں۔ اس کے بعد سر دھولیں۔

سر پر ایلوویرا کا گودا لگائیں اور آدھے گھنٹے بعد سر دھولیں۔

نیم کے پتوں کو پانی میں ابال کر اس پانی سے سر دھوئیں۔ اس کے بعد ناریل کے تیل میں لیموں کا رس ملاکر سر کی جلد پر لگائیں اور دو گھنٹے بعد سر دھولیں۔

میتھی کے بیج رات بھر کے لئے پانی میں بھگودیں۔ صبح ان بیجوں کو پیس کر گاڑھا پیسٹ بنائیں اور آدھے گھنٹے کے لئے اسے سر پہ لگاکر چھوڑ دیں، اس کے بعد پانی سے اچھی طرح بالوں کو دھوئیں تاکہ تمام میتھی بالوں سے نکل جائے، یہ تمام نسخے ہفتے میں کم از کم دو مرتبہ استعمال کئے جائیں تو جلد از جلد بہتر نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button