سرورقصحت اور سائنس کی دنیا

اسباب و علل,گلٹیوں کا علاج

لیپوما یا رسولیاں ایک‘‘فیٹی ٹیومر’’کہلاتی ہیں

لیپوما یا رسولیاں ایک‘‘فیٹی ٹیومر’’کہلاتی ہیں۔ جو آپ کی جلد اور پٹھوں کے درمیان واقع چربی کی بنی ایک گانٹھ ہوتی ہے۔ وہ عام طور پر دھڑ، گردن، بغلوں، بازو، رانوں اور اندرونی اعضاء میں پائی جاتی ہیں۔ جو چربی کے خلیوں میں تیز اور غیر معمولی اضافے کی وجہ سے تشکیل پاتی ہیں۔

رسولیاں بھی سخت اور نرم دو طرح کی ہوتی ہیں کچھ ایسی ہوتی ہیں کہ اگر ان کو انگلیوں سے دبایا جائے تو گوشت اندر کی جانب جانے لگتا ہے اور کچھ سخت ہوتی ہیں جن پر ہاتھ لگایا جائے تو وہ گوشت میں درد کرنے لگتی ہیں۔

رسولیاں کیسے بنتی ہیں؟

طبی ماہرین کے مطابق’’رسولیاں ان خلیوں سے بنتی ہیں جن خلیوں سے ہمارے دانت بنتے ہیں۔ اگر کسی کو تھوڑی سے بھی رسولی ہو تو وقت پر اس کا علاج شروع کردیں یہ عام طور پر ایک سے دو ماہ میں بڑھ جاتا ہے یہ اگر بڑھ جائے تو آپریشن سے بھی بعض اوقات ٹھیک نہیں ہو پاتی ہیں کیونکہ اندر ہی اندر جسم میں انفیکشن بڑھ جاتا ہے۔

سائز: ایک لیپووما 3 سینٹی میٹر (1 انچ)، 5 سینٹی میٹر (2 انچ) تک کی بھی ہوسکتی ہے اور مزید بڑی بھی۔

نیم اور السی کا تیل

نیم کا تیل ہماری جلد کی حفاظت میں مدد کرتا ہے۔ اور لیوپوماس یعنی رسولیوں کے علاج میں معاون ثابت ہوتا ہے۔السی میں اومیگا 3 اور اومیگا 6 فیٹی ایسڈ پائے جاتے ہیں جو سوزش کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔
السی کے بیجوں کا تیل اور نیم کا تیل مکس کریں اور روزانہ دن میں دو مرتبہ جہاں رسولی ہے اس جگہ کی ہلکے ہاتھ سے مالش کریں اس سے آپ کی رسولیاں سکڑ جائیں گی اور آپ کو آرام ملے گا۔

خودرو پودا اور گرین ٹی

خودرو پودے کا تیل بھی آپ کو بازار میں پنساری کی دکان سے آسانی سے دستیاب ہوجائے گا اس تیل میں آپ گرین ٹی مکس کریں اور رسولیوں پر لگالیں اور کچھ دیر رہنے دیں ایسا کرنے سے آپ کی رسولی کی جڑ کمزور ہوجائے گی اور وہ ایک مقررہ وقت کے بعد ختم بھی ہوجائے گی۔

ہلدی اور نیم

ہلدی اینٹی انفلامیٹری ہے اس میں آپ نیم کا تیل مکس کرکے ایک لیپ بنائیں اور رسولیوں پر لگائیں یہ ان کے اندر کا پھول پن ختم کرے گا اور جلد کو نرم و ملائم بنانے میں مدد کرے گا۔

مچھلی

مچھلی میں وٹامن بی 12 اور فیٹی ایسڈز پائے جاتے ہیں جو اینٹی رسولی سمجھے جاتے ہیں اس لئے مچھلی زیادہ سے زیادہ کھائیں اور مچھلی کے تیل کی مالش کرتے رہیں۔

چیری اور اسٹرابیریز

چیری اور اسٹرابیریز کے اندر موجود اجزاء بھی کینسر سیلز کو ختم کرنے میں مفید ہیں ان کے اندر موجود Ellagic acid رسولیوں کو نرم کرکے ان کو ہلکا بناتا ہے اور یوں آہستہ آہستہ وہ خود ختم ہونے لگتی ہیں۔

قوت باہ میں اضافہ

انار کا استعمال مغلظ منی ہے جس سے مردانہ طاقت میں اضافہ ہوتا ہے۔ اگر احتلام کی تکلیف ہو تو انار کا چھلکا پیس کر تین تین گرام پانی کے ساتھ صبح وشام استعمال کریں۔ اگر منہ سے پانی آتا ہو یا منہ میں بدبو پیدا ہوتی ہوتو تین تین گرام پسا ہوا چھلکا پانی سے کھائیں اور چھلکا ابال کر غرارے اور کلیاں کریں۔

گردن کی صفائی

ایک لیموں کا چھلکا تقریبا آدھا کپ پانی میں ابال کر ٹھنڈا کر لیں۔ اب اس میں 4 کھانے کے چمچ بیسن یا اتنی مقدار میں جو کا آٹا اور ایک چٹکی ہلدی ملا کر پیسٹ بنالیں۔ اس سے گردن کا مساج کریں اور پانی سے دھونے کے بعد کسی کریم میں چند قطرے عرق گلاب ملا کر لگائیں۔ یہ مساج ایک ہفتہ مسلسل کریں۔ اس سے گردن کی سیاہی دور ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button