controversial catch of Big Bash# لندن، 2 جنوری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آسٹریلوی لیگ بگ بیش کا متنازع کیچ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔بگ بیش لیگ کے اس کیچ کو لے کر سوشل میڈیا پر بحث اب تک جاری ہے کہ وہ آؤٹ تھا یہ چھکا تھا۔
برسبن ہیٹ اور سڈنی سیکسر کے درمیان کھیلے گئے میچ میں یہ کیچ اس وقت پکڑا گیا جب سڈنی کو جیت کے لیے 11 گیندوں پر 26 رنز درکار تھے۔برسبن ہیٹ کے فیلڈر مائیکل نیسر نے باونڈری لائن پر سڈنی سیکسر کے جارڈن سلک کا شاندار کیچ پکڑا تھا۔ٹی وی امپائر نے اس شاندار کیچ کو آؤٹ قرار دیا تھا جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر یہ بحث جاری ہے کہ یہ آؤٹ نہیں بلکہ چھکا تھا۔
This is fascinating.
Out? Six? What’s your call? #BBL12 pic.twitter.com/v22rzdgfVz
— KFC Big Bash League (@BBL) January 1, 2023
ٹوئٹر پر یہ کیچ ’ناٹ آؤٹ‘ سے ٹرینڈ کر رہا ہے، جس پر اب تک 2 لاکھ 57 ہزار صارفین ٹوئٹ کر چکے ہیں۔



