
تریپورہ :ممتا بنرجی کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی و دیگر ٹی ایم سی رہنماوں کے خلاف ایف آئی آر درج
کولکاتہ ،11؍اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مغربی بنگال کے بعد اب تریپورہ میں ترنمول #کانگریس اور بی جے پی کے درمیان سیاسی جنگ جاری ہے۔ ماضی میں حملے کے حوالے سے الزام تراشیوں کے درمیان #تریپورہ پولیس نے ٹی ایم سی ارکان پارلیمنٹ ڈولا سین اور کنال گھوش کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے، جن میں ممتا بنرجی کے ایم پی بھتیجے اور ٹی ایم سی کے جنرل سکریٹری ابھیشیک #بنرجی بھی شامل ہیں۔ ایف آئی آر میں ٹی ایم سی ارکان پارلیمنٹ پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ پولیس کے #سرکاری کاموں میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔
ان کے علاوہ #بنگال کے وزراء برتیہ بسو، سبل بھومک اور پرکاش چندر داس کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یہ ایف آئی آر کھوائی تھانے میں درج کی گئی ہے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ اتوار کی صبح 14 ٹی ایم سی رہنماؤں کی گرفتاری کے بعد وزیر برتیہ بسو اور ایم پی ڈولا سین پارٹی کارکنوں کے ایک گروپ کے ساتھ پولیس اسٹیشن پہنچے۔ اس کے کچھ دیر بعد #ابھیشیک بنرجی بھی وہاں پہنچ گئے۔
الزام لگایا گیا ہے کہ ملزمان نے نہ صرف پولیس افسران کو سرکاری کام کرنے میں رکاوٹ ڈالا بلکہ ان کے خلاف لہجے کا استعمال بھی کیا ۔ ان کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 186 اور 34 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ درج کرنے والے پولیس انسپکٹر کا نام منورجن دیو برما ہے۔ ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ کنال گھوش نے ٹویٹ کرکے ایف آئی آر کی کاپی شیئر کی ہے۔
واضح رہے کہ ماضی میں ابھیشیک بنرجی اور ترنمول کانگریس کے طالب علم کارکنوں پر بی جے پی کے زیر اقتدار تری پورہ میں مختلف مقامات پر حملے ہوئے تھے۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پیر کو الزام لگایا کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ تریپورہ میں ان کے بھتیجے اور پارٹی کارکنوں پر حالیہ حملوں کے ذمہ دار ہیں۔



