بین الاقوامی خبریںسرورق

ٹرمپ نے 13 سالہ لڑکے کو سیکرٹ سروس ایجنٹ مقرر کر کے سب کو حیران کر دیا

ٹرمپ کا ڈی جے ڈینیئل کو خفیہ سروس کا ایجنٹ بنانے کا اعلان

واشنگٹن:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک حیران کن اقدام کے تحت 13 سالہ ڈی جے ڈینیئل کو اعزازی سیکرٹ سروس ایجنٹ مقرر کر دیا، جس پر نہ صرف ریپبلکنز بلکہ ڈیموکریٹس نے بھی ان کی تعریف کی۔صدر ٹرمپ نے کانگریس سے اپنے پہلے خطاب کے دوران یہ حیران کن اعلان کیا کہ ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے ڈی جے ڈینیئل کو سیکرٹ سروس ایجنٹ کے طور پر نامزد کیا جا رہا ہے۔

کینسر کے خلاف بہادری سے لڑنے والا نوجوان

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، ڈی جے ڈینیئل کا خواب تھا کہ وہ بڑا ہو کر پولیس آفیسر بنے، مگر 2018 میں نایاب قسم کے کینسر کی تشخیص ہوئی اور ڈاکٹروں نے صرف 5 ماہ کی مہلت دی۔ تاہم، اس نے ہمت نہ ہاری اور بیماری کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ گزشتہ چھ سالوں سے وہ اور اس کے والد پولیس آفیسر بننے کے خواب کی تکمیل کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔اپنے خطاب میں ٹرمپ نے کہا، "آج ہم ڈی جے ڈینیئل کا خواب پورا کرنے جا رہے ہیں۔ میں اپنے نئے سیکرٹ سروس ڈائریکٹر شان کران کو ہدایت دیتا ہوں کہ وہ ڈی جے ڈینیئل کو امریکا کی خفیہ سروس کا باضابطہ ایجنٹ بنائیں۔”

صدر ٹرمپ کے اعلان کے بعد کانگریس چیمبر تالیوں سے گونج اٹھا۔ حیران کن طور پر، درجن سے زیادہ ڈیموکریٹس بھی ڈی جے ڈینیئل کی خوشی میں شامل ہوئے اور اس اقدام کو سراہا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button