تلنگانہ کی خبریں

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا اپریل کے اواخرسے آغاز متوقع

 

حیدرآباد ۔ (پی آر)انٹرمیڈیٹ امتحانات2021کا توقع ہے کہ اپریل کے آخری ہفتہ سے انعقاد عمل میں آئے گا ۔ جو مئی کے وسط تک جاری رہیں گے اس سے قبل طلبا و طالبات کو عملی امتحانات میں شرکت کرنی ہوگی ۔ جو امید ہے کہ اپریل کے دوسرے ہفتہ میں منعقد کئے جائیں گے ۔ تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کی جانب سے انٹرمیڈیٹ نظری اور عملی امتحانات دونوں کے شیڈولس کا بہت جلد اعلان کےا جائے گا ۔

انٹرمیڈیٹ بورڈ کے ایک عہدےدار نے انٹرویو میں بتایا ” جونئیر کالجس یکم فروری سے دوبارہ کھل جائیں گے ۔ اور دو مہینوں کے کلاس ورک کے بعد اپریل کے آخری ہفتہ سے مئی کے وسط تک انٹرمیڈیٹ امتحانات کے انعقاد کا منصوبہ ہے ۔ نظری امتحانات سے قبل عملی امتحانات منعقد کئے جائینگے ہم تھیوری اور پرایکٹکل دونوں امتحانات کےلئے شیڈولس کا عنقریب اعلان کرینگے ۔“ عہدیدار موصوف نے بتایاکہ امتحانات کے طریقہ کار میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی ۔ تاہم بورڈ کی جانب سے یہ طئے کیاگیاہےہیکہ پرچہ سوالات کے ضروری سیکشنس میں سوالات کے انتخاب کے لئے زائد مواقع فراہم کئے جائیں ۔

انھوں نے کہا” مثال کے طورپر طلباو طالبات 7سوالات میں سے 3سوالات کےلئے کوشش کرسکتے ہیں ۔ جبکہ اس سے قبل 5سوالات میں سے 3سوالات کو حل کرنے کا موقع فراہم کیا جاتا تھا ۔ “ عہدیدار موصوف نے مزید بتایا کہ انٹرمیڈیٹ امتحانات کے انعقاد کےلئے 70فیصد نصاب تعلیم سے استفادہ کیا جائے گا ۔ جبکہ ماباقی کواسائنمنٹ اور لیکچررس کے پروجیکٹس سے اختیار کیا جائے گا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button