بین الاقوامی خبریں

بائیڈن انتظامیہ نے پوتین کے قتل کی کوشش کی، مشہور امریکی صحافی کا انکشاف

کارلسن نے اس حوالے سے کوئی تفصیلات یا ثبوت پیش نہیں کیے

نیویارک،28جنوری :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)مشہور امریکی صحافی Tucker Carlson کی جانب سے ایک دھماکا خیز انکشاف میں باور کرایا گیا ہے کہ سابق امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے روسی صدر ولادی میر پوتین کے قتل کی کوشش کی تھی۔ تاہم کارلسن نے اپنے بیان میں اس حوالے سے تفصیلات پیش نہیں کیں۔روسی میڈیا کے مطابق کارلسن نے صحافی مائٹ ٹائپی کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران میں کہا کہ سابق امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن پورے زور کے ساتھ حقیقی جنگ کی جانب بڑھ رہے تھے مثلا اس حد تک کہ پوتین کے قتل کی بھی کوشش کی گئی۔ ب

ائیڈن انتظامیہ نے جو کیا وہ یہ تھا کہ انھوں نے پوتین کو ہلاک کرنے کی کوشش کی۔التبا کارلسن نے اس حوالے سے کوئی تفصیلات یا ثبوت پیش نہیں کیے جو ان کے دعوے کو درست ثابت کرے۔

اسی طرح انھوں نے یہ بھی انکشاف نہیں کیا کہ یہ کوشش کب اور کہاں کی گئی۔یاد رہے کہ ٹکر کارلسن ایک امریکی سیاسی تبصرہ نگار اور لکھاری ہیں۔ انھوں نے Fox News پر اپنے سیاسی ٹاک شو Tucker Carlson Tonight کے حوالے سے شہرت حاصل کی۔ یہ پروگرام 2016 سے 2023 تک کارلسن کی برطرفی تک جاری رہا۔اس کے بعد کارلسن نے ایکس پلیٹ فارم کا رخ کر لیا۔گذشتہ برس فروری 2024 میں کارلسن نے روسی صدر ولادی میر پوتین کا ایک طویل انٹرویو کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button