سرورقگوشہ خواتین و اطفال

ترک حجاب کا نیا فیشن: حجاب باندھنے کا آسان طریقہ

نوجوان لڑکیوں میں ترک اسکارف کی مقبولیت میں اضافہ

حجاب کا بڑھتا ہوا فیشن

آج کے دور میں حجاب صرف پردے کا ذریعہ نہیں بلکہ ایک فیشن ٹرینڈ بھی بن چکا ہے۔ اسی لیے مارکیٹ میں مختلف ملکوں کے اسٹائلش حجاب دستیاب ہیں، جن میں ہندستانی، پاکستانی، سعودی، ایرانی اور ترک حجاب خاص طور پر نوجوان لڑکیوں میں بہت مقبول ہیں۔ترکی کے اسکارف اپنی خوبصورتی، اسٹائل اور آسانی کی وجہ سے نوجوان لڑکیوں کی پہلی پسند بنتے جارہے ہیں۔ اس وقت ترک اسکارف کاٹن، سلک اور پولیسٹر فیبرک میں بازار میں موجود ہیں۔

ترک حجاب کی قیمت

ترک حجاب کی قیمت عام طور پر 300 روپے سے شروع ہو کر 3 ہزار روپے تک ہوتی ہے۔ خاص طور پر اس مہینے میں لڑکیاں حجاب خریدنے کی طرف زیادہ مائل نظر آتی ہیں۔ بہت سی لڑکیاں جو پہلے حجاب نہیں لیتی تھیں، وہ بھی اب ترک اسٹائل آزمانا چاہتی ہیں۔ لیکن اکثر کو یہ معلوم نہیں ہوتا کہ ترک حجاب کس طرح پہنا جاتا ہے۔

اگر آپ بھی ترک حجاب باندھنا چاہتی ہیں تو یہاں اس کا سب سے آسان اور خوبصورت طریقہ بتایا جارہا ہے، جسے گھر بیٹھے چند بار پریکٹس کر کے آپ آسانی سے سیکھ سکتی ہیں۔


ترک حجاب باندھنے کا آسان طریقہ

ترک اسٹائل حجاب باندھنے کے لئے آپ کو دو چیزوں کی ضرورت ہوگی:

  • ہیڈ اسکارف/اندرونی اسکارف (Cap/Inner Scarf)

  • ترک اسکارف

  • سیفٹی پنز یا اسکارف پنز

► مرحلہ 1: ہیڈ اسکارف پہن لیں

سب سے پہلے ہیڈاسکارف پہن لیں تاکہ بال نظر نہ آئیں اور ترک حجاب دیر تک اپنی جگہ قائم رہے۔
اگر آپ کے پاس وہی ہیڈاسکارف نہیں ہے جو تصویر میں دکھائی دیتا ہے تو گھبرائیں نہیں، آپ بغیر ہیڈ اسکارف کے بھی حجاب باندھ سکتی ہیں۔ البتہ ہیڈ کیپ ہو تو بہتر ہے۔

► مرحلہ 2: ترک اسکارف کو سر پر رکھیں

ترکش اسکارف کو سر پر اس طرح رکھیں کہ دونوں کونے برابر ہوں۔اگر ایک سائیڈ چھوٹی یا بڑی ہوئی تو لپیٹتے وقت مشکل ہوگی۔

► مرحلہ 3: دائیں طرف والے حصے کو اندر لے جائیں

اب سیدھے ہاتھ کی طرف والے حصے کو اندر کی طرف موڑ کر ہیڈاسکارف یا دوسرے حصے پر پن کی مدد سے جوڑ دیں۔اگر اندرونی اسکارف موجود نہ ہو تو پِن کو احتیاط سے لگائیں۔

► مرحلہ 4: بائیں حصے کو تھوڑی کے نیچے لائیں

بائیں طرف والے حصے کو تھوڑی کے نیچے لے آئیں اور سیفٹی پن لگا دیں۔دھیان رہے کہ پن نہ اتنی ٹائٹ ہو کہ بات کرنے میں مشکل ہو جائے اور نہ ہی اتنی ڈھیلی کہ حجاب کھلنے لگے۔

► مرحلہ 5: اسکارف کو گردن کے پیچھے سے گھمائیں

اب دائیں حصے والے اسکارف کو بائیں کندھے کی طرف لے جائیں، پھر گردن کے پیچھے سے گھما کر دوبارہ دائیں کندھے پر لائیں اور پن لگا دیں۔

► خوبصورتی بڑھانے کا آسان طریقہ

اگر آپ چاہیں تو سیفٹی پن کے بجائے کندھے کی طرف ڈیزائنر اسکارف پن لگا سکتی ہیں جس پر پھول، نگینے یا موتی جڑے ہوتے ہیں۔اس سے حجاب اور بھی خوبصورت نظر آئے گا۔

► سلک والے ترک اسکارف کیلئے احتیاط

چونکہ سلک کا کپڑا بہت ہلکا ہوتا ہے اور ہوا سے اڑ سکتا ہے، اس لیے بہتر ہے کہ دونوں کندھوں پر سیفٹی پن ضرور لگائیں۔اس طرح حجاب اپنی جگہ مضبوطی سے ٹکا رہے گا۔

turkish hijab style guide urdu
ترک حجاب پہننے کا آسان طریقہ اور جدید اسٹائل

 3ج یم

متعلقہ خبریں

Back to top button