قومی خبریں

دہشت گردوں نے ٹی وی آرٹسٹ امرین بٹ کو گھر میں گھس کرکیا قتل

سری نگر ، 26مئی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)جموں و کشمیر میں دہشت گردوں نے ایک بار پھر شہریوں کو نشانہ بنایا ۔ دہشت گردوں نے ٹی وی آرٹسٹ امرین بٹ کو ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے ان کا بھتیجا بھی زخمی ہوا ہے۔جموں و کشمیر پولیس کے مطابق صبح تقریباً آٹھ بجے دہشت گردوں نے چاڈورہ علاقے میں امرین بٹ نامی خاتون کے گھر پر فائرنگ کی۔ جس کے بعد عنبرین کو زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

اس کے 10 سالہ بھتیجے کو جو گھر میں اس وقت موجوج تھا، اس کے بازو میں گولی لگی تھی۔اطلاع کے مطابق پولیس نے کہا کہ اس گھناؤنے جرم میں کالعدم دہشت گرد تنظیم لشکر کے تین دہشت گرد ملوث ہیں۔ علاقہ کو گھیرے میں لے کر تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ مقدمہ درج کرنے کے بعد تحقیقات جاری ہیں۔ جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے امرین کی موت پر غم کا اظہار کیا ہے۔

اس سے قبل منگل کو سری نگر کے سورا علاقے میں دہشت گردوں نے ایک پولیس کانسٹیبل کو اس کے گھر کے باہر گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔اس دوران ان کی سات سالہ بیٹی زخمی ہوگئی تھی۔ اہلکار نے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے کانسٹیبل سیف اللہ قادری پر اس وقت گولی چلائی جب وہ اپنی بیٹی کو ٹیوشن چھوڑنے جا رہے تھے۔

دہشت گردوں نے اس سے قبل 13 مئی کو پلوامہ میں پولیس کانسٹیبل ریاض احمد کو ان کی رہائش گاہ پر گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ اسی دوران، اس سے ایک دن پہلے 12 مئی کو دہشت گردوں نے بڈگام میں سرکاری ملازم راہول بھٹ کو اس کے دفتر میں گھس کر ہلاک کر دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button