بین ریاستی خبریںجرائم و حادثات

ممبئی کے 5 ستارہ ہوٹل میں ٹاپ ماڈل اور اداکارہ سیکس ریکیٹ میں گرفتار

ممبئی،21؍اگست :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) #فحش فلم سازی میں ملوث ہونے کے الزام کے تحت صنعتکار راج کندرا کی گرفتاری کے بعد اب ممبئی کرائم برانچ نے جوہو کے ایک ہوٹل سے #سیکس ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔اطلاع کے مطابق کرائم برانچ نے #ممبئی کی ایک ٹاپ #ماڈل اور مشہور ٹی وی #اداکارہ کو جوہو کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل سے گرفتار کیا ہے، تاہم اس معاملے میں تحقیقاتی ٹیم نے گرفتاری نہیں بتائی ہے ، بلکہ’ ریسکیو‘ قراردیا۔

تحقیقاتی ٹیم نے ایشا خان نامی خاتون کو گرفتار کیا ہے جو یہ سیکس #ریکیٹ چلاتی تھی۔ممبئی پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایشا خان نامی خاتون طویل عرصے سے ممبئی کے ایک بڑے ہوٹل میں سیکس ریکیٹ چلا رہی ہے۔ مخبر کی اطلاع کی بنیاد پر کرائم برانچ نے ایک ٹیم تیار کی، کرائم برانچ کے اہلکار نے سب سے پہلے جعلی گراہک بن کر #ایشا خان سے رابطہ کیا۔

جس کے بعد ایشا نے کرائم برانچ کے اہلکار کو کئی تصاویر بھیجیں۔ کرائم برانچ کے حکام نے جن دو لڑکیوں کی تصاویرپسند کی، ان میں سے ایک نے کئی ٹی وی اشتہارات میں کام کیا تھا،جبکہ دوسری نے کئی ٹی وی سیریلز میں اپنے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ ایشا خان نے بتایاتھا کہ ہر لڑکی دو گھنٹے کیلئے دو لاکھ روپے چارج لے گی، دو لاکھ میں سے 50 ہزار ایشا خان کو ملنے تھے۔

#کرائم برانچ کے اہلکاروں نے تینوں کو جوہو کے ایک ہوٹل میں ان سے ملنے کو کہا۔ جیسے ہی ایشا خان ، ماڈل اور اداکارہ  اس ہوٹل کے باہر پہنچے ، کرائم برانچ کی ٹیم نے انہیں گرفتار کر لیا۔ماڈل اور ٹی وی اداکارہ نے بتایا کہ کرونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے بعد سے کام نہیں مل رہا تھا،وہ جو سیریل کر رہی تھی وہ بھی لاک ڈاؤن کی وجہ سے بند ہے۔ ایسے میں اسے ممبئی میں رہنے کے لیے پیسوں کی ضرورت تھی، بناء بریں وہ جسم فروشی کی دلدل میں آگئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button