قومی خبریں

بلیک فنگس کے نو مریضوں میں دو بارہ شکایت ، دوسری بار کوئی علامت نہیں

آگرہ ، 19جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) جو مریض بلیک فنگس نامی موذی مرض سے ٹھیک ہوچکے ہیں ، انھیں ایک بار پھر #بلیک #فنگس کی شکایات مل رہی ہیں۔ ایسے نو مریضوں کی تصدیق ہوچکی ہے، ان میں کوئی علامات نہیں ہیں ، لیکن بلیک فنگس دوربین اور ایم آر آئی میں اس کی تشخیص ہوئی ہے ۔بلیک فنگس وارڈ کے انچارج #ڈاکٹر اکھل پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ اب تک اس وارڈ میں 83 #مریض داخل ہیں۔

ان میں سے 41 مریض ٹھیک ہوچکے ہیں، انہیں ٹیسٹ کرنے کے لئے ہر 15 دن بعد بلایا جارہا ہے۔ اب تک نو مریضوں میں بلیک فنگس دوسری بار پایا گیا ہے۔خاص بات یہ ہے کہ دوسری بار مریض میں کوئی #علامت پیدا نہیں ہوتی اور نہ کوئی تکلیف ہوتی ہے ،لیکن ن کی دوربین اور ایم آر آئی سے ناک اور ہڈیوں کی جانچ پڑکی گئی تو ان میں #بلیک فنگس کی تشخیص ہوئی ۔

ایسے مریضوں کی عمر 40 سال سے زیادہ تھی، کورونا انفیکشن کے دوران 10 سے 15 دن تک آکسیجن پر تھے، لیکن ایسے مریضوں کو داخل کرنے کی ضرورت نہیںپڑی ، انہیں اینٹی فنگل علاج کیا گیا ۔ دو مریضوں کو دوبارہ داخل کرا کے ان کا آپریشن کرنا پڑا ہے۔وہیں پھیپھڑوں میں بلیک فنگس کے مریض کی حالت میں معمولی بہتری آئی ہے، اس وقت وہ آئی سی یو میں داخل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button