نئی دہلی ، 6نومبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)جب سے ایلون مسک امیر شخص نے ٹویٹر کے مالک بنے ہیں،افراتفری مچارکھی ہے ،نصف ملازمین کو فارغ کرنے کے بعد بلیوٹک کے لیے 8 ڈالر وصول کرنے کا اعلان کیا تھا، اب اس نے اس پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔ اگرچہ ٹوئٹر اس میں کچھ نئے فیچرز بھی فراہم کر رہا ہے۔ ہم آپ کو اس کے بارے میں تفصیلی معلومات ذیل میں ہیں۔اب ایلون مسک کی ملکیت والی کمپنی نے نئی پالیسیوں پر عمل کرنا شروع کر دیا ہے۔ حال ہی میں کمپنی نے ٹوئٹر کے لیے ایک نئی اپ ڈیٹ جاری کی ہے۔
جو فی الحال صرف چند منتخب ممالک کے لیے دستیاب ہے۔ ابھی یہ سروس صرف آئی او ایس یعنی آئی فون کے لیے شروع کی گئی ہے۔ اس کے لیے بلیو ٹک استعمال کرنے والوں کو اب اسے جاری رکھنے کے لیے 8 ڈالر فی ماہ فیس ادا کرنی ہوگی۔رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر نے اس وقت امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور برطانیہ کے لیے بلیو ٹک ویری فائی سروس شروع کر دی ہے۔ رپورٹس کے مطابق ٹویٹر جلد ہی ان صارفین کو کچھ نئے فیچرز دینا شروع کر دے گا جنہوں نے بلیو ٹک کی ادائیگی کی ہے۔ جن کے پاس ٹویٹر بلیو سبسکرپشن ہے، ٹویٹر اب انہیں طویل ویڈیوز اور آڈیو پوسٹ کرنے کی اجازت دے گا۔
اس کے علاوہ عام صارفین کے مقابلے میں وہ صرف آدھے اشتہارات ہی دیکھ سکیں گے۔ اس کے علاوہ بلیو ٹک استعمال کرنے والے پیڈ آرٹیکل مفت میں پڑھ سکیں گے۔ نیز بلیو ٹک استعمال کرنے والوں کے لیے ٹویٹس میں ترمیم اور ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔فی الحال ٹوئٹر کی جانب سے ہندوستا ن میں اس سروس کے نفاذ کے حوالے سے کوئی باضابطہ معلومات نہیں دی گئی ہیں۔ نہ ہی ٹویٹر انڈیا کے آفیشل اکاؤنٹ پر اس بارے میں کوئی اپ ڈیٹ دیا گیا ہے ، حال ہی میں ٹویٹر نے ملازمین کو فارغ کرتے ہوئے ٹویٹر انڈیا کی پوری ٹیم کو باہر کا راستہ دکھایا گیاہے۔ شاید اس وجہ سے بھی ہندوستان میں اس سروس کے آغاز میں کچھ تاخیر ممکن ہے۔



