بین الاقوامی خبریں

کورونا سے بچاؤ کیلئے دو مختلف ٹیکے لگوانا زیادہ موثر: مطالعہ

سیول،26جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کورونا سے بچاؤ کے لیے دو مختلف ٹیکے لگوانے سے اس #وائرس کے خلاف قوت مدافعت کافی زیادہ بڑھ جاتی ہے۔ یہ بات #جنوبی #کوریا میں کیے گئے ایک مطالعے میں سامنے آئی ہے۔ مطالعے میں جن قریب پانچ سو طبی ورکرز کو وقفے کے ساتھ #ایسٹرازینیکا اور فائزر بیون ٹیک کے #ٹیکے لگوائے گئے تھے، ان میں چھ گنا زیادہ اینٹی باڈیز پائی گئیں، بانسبت ان لوگوں کے، جنہیں ایک ہی قسم کے #ٹیکے کی دو خوراکیں ملیں۔

#برطانیہ میں چند ہفتے قبل کرائے گئے ایک سروے میں بھی ایسے ہی نتائج دیکھے گئے تھے۔ تاہم ابھی تک عالمی ادارہ صحت یا کسی طبی ادارے نے باقاعدہ طور پر اس کا مشورہ نہیں دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button