بین ریاستی خبریں

حجاب پر کالج میں دوگروپ متصادم،تین ایف آئی آر درج

منگلورو10مارچ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)منگلورو میں حجاب پہننے پر طلبہ کے دو گروپوں کے درمیان تصادم کے بعد تین کیسز درج کیے گئے ہیں۔ منگلوروکے پولس کمشنر این ششی کمار نے کہاہے کہ کچھ لڑکیوں کو حجاب پہن کر امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دینے پر جمعرات کو دو گروپوں میں جھڑپ ہوئی ہے۔

پولیس کمشنر نے کہاہے کہ ایک طالبہ کی شکایت پر کچھ طالبات اور اے بی وی پی کے 15 ارکان کے خلاف مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ دوسرا مقدمہ ایک طالبہ کی شکایت پر پہلے کیس کے شکایت کنندہ اور چھ دیگر کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

تیسرا مقدمہ ایک اور طالب علم کی شکایت پر درج کیا گیا ہے۔ حال ہی میں کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب کو لے کر تنازع اس وقت کھل کر سامنے آیا ۔

جب اڈپی ضلع کے گورنمنٹ گرلز پی یو کالج کی کچھ طالبات نے جنوری میں اسکول انتظامیہ کے خلاف مبینہ طور پر کلاسوں میں جانے سے روکنے پر احتجاج شروع کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button