قومی خبریں

دہلی کی تہاڑ جیل میں قیدیوں کے دو گروپوں میں جھڑپ، 15 قیدی زخمی

نئی دہلی،22؍اپریل :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) دہلی کی تہاڑ جیل میں قیدیوں کے دو گروپ آپس میں ٹکراگئے ۔ اس پرتشدد جھڑپ میں کئی قیدی زخمی ہوئے اور کچھ قیدیوں کو علاج کے لیے اسپتال لے جانا پڑا۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ جھڑپ دو دن پہلے ہوئی تھی۔ دو گروپوں کے قیدیوں کے درمیان اس تصادم میں مجموعی طور پر 15 قیدی زخمی ہوئے۔

اس واقعہ کی تفصیل بتاتے ہوئے تہاڑ کے ڈی جی نے کہا کہ یہ واقعہ دو دن پہلے جیل کے اندر پیش آیا۔ تہاڑ جیل نمبر 8/9 میں بند قیدیوں کے درمیان جھگڑا ہوا۔ جس میں 15 قیدی زخمی ہوئے۔ تصادم کے دوران زخمی ہونے والے 15 قیدیوں میں سے 4 قیدیوں کو علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔

جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی اور اس کے بعد انہیں واپس جیل لایا گیا۔ جبکہ دیگر زخمی قیدیوں کا جیل میں ہی علاج کیا گیا۔تہاڑ کے ڈی جی کے مطابق یہ جھڑپ جیل انتظامیہ پر دبائو ڈالنے کے مقصد سے کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ قیدی ایسا جیل انتظامیہ پر دباو ڈالنے کے لیے کرتے ہیں۔ تاہم ذرائع کا کہنا کچھ اور ہے۔ ایک ذرائع کے مطابق یہ لڑائی قیدیوں کے دو گروپوں کے درمیان باہمی بالادستی کی جنگ کا نتیجہ تھی۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب دہلی کی تہاڑ جیل سے قیدیوں کے درمیان جھڑپ کا یہ واقعہ سامنے آیا ہے۔ اس سے قبل بھی کئی بار قیدیوں کے درمیان جھڑپیں ہو چکی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button