قومی خبریں

    پاکستان کو خفیہ معلومات لیک کرنے کے الزام میں  دو فوجی اہلکار گرفتار  

پٹھان کوٹ  ،26فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سی آئی اے اسٹاف پٹھان کوٹ کی ٹیم نے ہندوستانی فوج کی خفیہ معلومات پاکستان کو لیک کرنے کے الزام میں ایک فوجی افسر کو گرفتار کر لیا ہے۔ فوج میں ’نایک‘  کے طور پر خدمات انجام دینے والے ملزم کی شناخت نوجوت سنگھ کے طور پر کی گئی ہے جو گورداسپور کا رہنے والا ہے۔
وہ اس وقت پٹھان کوٹ کے سوجن پور آرمی کیمپ میں تعینات ہیں۔پولیس تھانہ صدر نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس نے ملزم کا موبائل فون بھی ضبط کرلیاہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کے ساتھ اس کا ایک ساتھی بھی اس کام میں مصروف تھا۔ دونوں ملزمان سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستانی حکام اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کو فوجی نقل و حرکت، جنگی تیاریوں اور دیگر انٹیلی جنس معلومات فراہم کرتے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کے موبائل سے معلوم ہو گا کہ وہ کب سے پاکستان کو انٹیلی جنس معلومات بھیج رہا تھا اور اب تک کون کون سی معلومات شیئر کرتا رہا ہے۔
پاک بھارت سرحد سے متصل انتہائی حساس ضلع پٹھان کوٹ ہائی الرٹ پر ہے۔ حال ہی میں فوج کے تروینی گیٹ اور چکی پل پر بم دھماکوں کے بعد پولیس اور فوج کی خفیہ ایجنسیاں تحقیقات میں مصروف تھیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس جانچ کی بنیاد پر یہ کارروائی کی گئی ہے۔ ایس ایس پی پٹھان کوٹ سریندر لامبا کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
فوج کے خفیہ ادارے ملزمان سے پوچھ گچھ میں مصروف ہیں۔ اس کے بعد وہ ملزم کو پٹھانکوٹ پولیس کے حوالے کر دیں گے، جس کے بعد جے آئی سی میں پوچھ گچھ کی جائے گی۔  

متعلقہ خبریں

Back to top button