
مظفر نگر ،08؍ جنوری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اتر پردیش کے مظفر نگر ضلع میں نو سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کرنے کے الزام میں 10 اور 14 سال کی عمر کے دو نابالغ لڑکوں کو گرفتار کر کے اصلاحی گھر بھیج دیا گیا ہے۔ پولس نے ہفتہ کو یہ جانکاری دی۔
پولیس کے مطابق تین دن قبل ضلع کے ککرولی تھانہ علاقے کے تحت ایک گاؤں میں ایک لڑکی کو دو لڑکوں نے مبینہ طور پر اس وقت عصمت دری کا نشانہ بنایا جب وہ اپنے گھر کے باہر ان کے ساتھ کھیل رہی تھی۔
متاثرہ کی ماں نے دونوں نابالغ لڑکوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی۔ لڑکی کی والدہ نے بتایا کہ دونوں لڑکے اس کی بیٹی کو ایک ویران جگہ پر لے گئے اور وہاں اس کی عصمت دری کی۔



