بین ریاستی خبریں

گجرات میں بھی پائے گئے کرونا کے ڈیلٹا پلس ویرینٹ کے دو مریض

احمد آباد/26جون:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گجرات میں کرونا وائرس کے ڈیلٹا پلس ویرینٹ سے متاثرہ دو مریضوں کی دریافت ہوئی ہے۔ واضح ہو کہ یہ دو افراد سورت اور ودوڈرا کے رہائشی ہیں۔ان کا علاج کیا جار ہا ہے اور بتایا گیا ہے کہ یہ دونوں مریض خطرے سے باہر ہیں۔

سورت انتظامیہ کے لئے پریشانی کی اصل وجہ یہ ہے کہ پڑوسی ریاست مہاراشٹر میں ڈیلٹا پلس کے نئے ویری ینٹ سے متاثر ہونے والے کل 20 افراد میں سے دو کے سفر کرنے کی تفصیلات سورت میں ملی ہے۔مرکزی وزارت صحت نے کہا کہ ملک نئے ویری ینٹ کے کل 48 کیسز ہیں ، جس کی تحقیق000 45 نمونوں سے ہوئی ہے ۔،یہ تمام مریض مختلف ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پائے گئے ہیں۔

ان میں #مدھیہ پردیش ، #مہاراشٹرا ، #پنجاب ، #گجرات ، #کیرالہ ، #آندھرا پردیش ، #تمل ناڈو ، #اڈیشہ ، #راجستھان اور #کرناٹک کے علاوہ جموں و کشمیر ہیں۔ #ڈیلٹا پلس ویری ینٹ خطرناک ویر ی ینٹ (B1.617.2) کی تبدیل شدہ شکل ہے ۔جس نے اپریل مئی کے ماہ میں ملک بھر میںکرونا کی دوسری لہر کے درمیان خطرناک تباہی مچا ئی تھی،کچھ ماہرین صحت کے مطابق ڈیلٹا پلس کی نئی شکل (ویری ینٹ) تک وبائی مرض کی تیسری لہر کا سبب بن سکتا ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button