بین الاقوامی خبریں

اسنیپ چیٹ کی دو سعودی خواتین مشاہیر کو چار لاکھ ریال جرمانہ

ریاض، 24مئی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) پیر کے دن سعودی عرب میں آڈیو ویژول میڈیا اتھارٹی نے میڈیا مواد کے اصول وضوابط کی خلاف ورزی پر دو اسنیپ چیٹرز خواتین کو 400,000 ریال کا جرمانے کا فیصلہ کیا ہے۔دونوں سعودی خواتین مشہور اسنیپ چیٹرز Snapchat ہیں اور انہوں نے ایک ویڈیو شائع کی جس میں ایک دوسرے ملک کی توہین کی ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ دو خواتین شہریوں نے میڈیا مواد کے کنٹرول کی خلاف ورزی کی۔ انہوں نے ایک ویڈیو نشر کی تھی جس کے بعد ان کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے ایک دوسرے ملک کے سیاحتی دورے کے دوران اس ملک کی مبینہ طور پر توہین کی تھی، جس پر سوشل میڈیا پران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔آڈیو ویژول میڈیا اتھارٹی Audio-Visual Media Authority نے عوام سے میڈیا کی خلاف ورزیوں کی اطلاع دینے پر زور دیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ دونوں لڑکیوں نے گذشتہ دنوں سعودی عرب میں کسی ایک ملک کے سیاحتی دورے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر سنسنی مچا دی تھی۔ ٹوئیٹرز نے ہیش ٹیگ کے ذریعے مطالبہ کیا تھا کہ دونوں مشاہیر کو سزا دی جائے کیونکہ ان کے اس رویے کی وجہ سے میزبان ملک کے بارے میں غلط فہمیاں پھلائی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button