قومی خبریں

دو نابالغ لڑکوں نے یوٹیوب سے ہتھیار سازی سیکھ کر کارخانہ کھول لیا ،دونوں گرفتار

نئے زمانے کے نئے بچوں کا نیا کارنامہ:

جبل پور ، بھوپال ، 6مارچ :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) جبل پور کے دھن ونتری نگر پولیس نے دو نابالغ لڑکوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ان ملزمان کے پاس سے پستول اور چاقو برآمد کر لیا ہے۔ پولیس کی پوچھ گچھ میں دونوں نے چونکا دینے والا انکشاف ہوا ہے۔

لڑکوں نے بتایا کہ انہوں نے یوٹیوب سے اسلحہ سازی سیکھی اور بعد میں اسے بیچنا شروع کر دیا، فی الحال پولیس لڑکوں سے ملنے والی معلومات کی بنیاد پر ان لوگوں کو تلاش کر رہی ہے جنہوں نے اِن لڑکوں سے اسلحہ خریدا ہے۔گرفتار ملزمان میں سے ایک کا والد الیکٹریشن کا کام کرتا ہے، اس کے گھر میںڈھیر سارا سامان رکھا ہوا تھا، دونوں نے پھر یوٹیوب سے ہتھیار بنانا سیکھ لیا۔

دونوں نابالغ ملزمان سے اطلاع ملنے کے بعد دھن ونتری نگر چوکی پولیس نے ہنومن تل تھانے کے ساتھ مل کر لڑکوں کے بتائے ہوئے مقام پر چھاپہ مارا۔ چھاپہ مار کارروائی میں پولیس کو اسلحہ سے بھری فیکٹری ملی ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے 3 پستول، 8 تلواریں، بم، 5 ڈرل مشینیں، ویلڈنگ مشین، گرائنڈر کٹر اور اسلحہ بنانے میں استعمال ہونے والے کئی آلات برآمد کئے ہیں۔

دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔دونوں نابالغ مزید گولیاں چلانے کی تیاری کر رہے تھے۔ چوکی کے انچارج ستیش جھریا نے بتایا کہ ملزمان غیر قانونی ہتھیار بنانے کے ماہر ہیں، فی الحال وہ کٹے، چاقو اور تلواریں بنا رہے تھے، لیکن بعد میں گولیاں بنانے کی تیاری کر رہے تھے۔ پولیس نے دونوں کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button