بین الاقوامی خبریں

امریکہ میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، 9 پولیس اہلکار زخمی

نیویارک 12فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)امریکہ کی جنوب مغربی ریاست ایریزونا کے دارالحکومت فونیکس میں ناکہ بندی کی صورتحال کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون اور مشتبہ مسلح شخص سمیت 2 افراد ہلاک اور 9 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔

فونیکس پولیس کے سربراہ جیری ولیمز نے مقامی ٹی وی چینلز پر نشر ہونیوالی نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ڈیوٹی کے دوران گولی لگنے کے باعث 5 پولیس اہلکار ہسپتال میں داخل ہیں۔ ان میں چار صحت یاب ہو رہے ہیں اور پانچواں شدید زخمی ہے لیکن اس کی حالت میں بہتری آ رہی ہے۔

جیری ولیمز کے مطابق پولیس کو 51 ویں ایونیو اور لوئر بکی روڈ کے نزدیک ایک گھر میں فائرنگ کی کال موصول ہوئی۔ مدد کیلئے پہنچنے پر مشتبہ شخص کی جانب سے ایک پولیس اہلکار کو متعدد گولیاں ماری گئیں۔جیری ولیمز نے بتایا کہ گھر میں ایک بچہ بھی تھا جسے کسی وقت ایک کیرئیر میں رکھ کر باہر رکھا گیا تھا۔

جیسے ہی اہلکار بچے کو حفاظتی تحویل میں لینے کیلئے گئے تو مشتبہ شخص نے 4 دیگر اہلکاروں پر حملہ کرتے ہوئے فائرنگ کرکے انہیں بھی زخمی کرنا شروع کر دیا جس پر اہلکاروں نے جوابی فائرنگ شروع کی۔

حکام نے بعدازاں تصدیق کی ہے کہ اس واقعے کے دوران چار دیگر پولیس اہلکار بھی گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔گھر میں ایک خاتون زخمی حالت میں پائی گئی اور بعد میں اس کی موت ہوگئی۔مقامی ٹی وی چینل اے بی سی 15 نے بتایا کہ مشتبہ شخص کو کئی گھنٹے تک گھر میں ہی محصور رکھا گیا۔

مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے کے قریب پولیس افسران گھر میں داخل ہوئے تو انہوں نے مشتبہ شخص کو اندر مردہ حالت میں پایا۔خبر رساں ادارے نے پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ مشتبہ شخص اور خاتون کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ سابق بوائے فرینڈ اور گرل فرینڈ ہیں جن کا ایک بچہ بھی تھا، جو امکان ہے کہ اس واقعہ سے متاثر وہ بچہ ہے۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا مشتبہ شخص کی موت خود کو لگائے جانیوالے زخموں کی وجہ سے ہوئی یا نہیں اور ابھی تک فائرنگ کی وجہ کے بارے میں بھی معلوم نہیں ہو سکا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button