سرورقصحت اور سائنس کی دنیا

گردے کی پتھری کے اقسام،گردوں کی بیماریوں سے کیسے محفوظ رکھیں؟

گردے کی پتھری: اقسام، وجوہات اور علاج

گردے کی پتھری: اقسام، وجوہات اور علاج

گردے کی پتھری اس وقت بنتی ہے جب کیلشیم آکسیلیٹ، یورک ایسڈ، اور دیگر معدنیات پیشاب میں زیادہ مقدار میں موجود ہوتے ہیں اور حل نہیں ہو پاتے۔ یہ پتھری گردوں، پیشاب کی نالی، مثانے اور یوریٹرز میں جمع ہوسکتی ہے۔

گردے کی پتھری کی اقسام

  • کیلشیم آکسیلیٹ

  • یورک ایسڈ

  • کیلشیم فاسفیٹ

  • سٹرائیڈ

  • سسٹائن

گردے کی پتھری کا علاج

گردے کی پتھری کے علاج کا انحصار اس کی جسامت، ساخت، اور علامات پر ہوتا ہے۔ اگر پتھری چھوٹی ہو تو یہ قدرتی طریقوں سے خارج ہوسکتی ہے، جبکہ بڑی پتھری کے لیے دوائیوں یا سرجری کی ضرورت ہوسکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق گردے کی پتھری سے بچنے کے لیے صحت مند غذا اپنانا اور پانی زیادہ پینا ضروری ہے۔

گردوں کی صحت کے لیے بہترین غذائیں

1. لہسن

لہسن میں سوڈیم، فاسفورس اور پوٹاشیم کم مقدار میں موجود ہوتے ہیں، جو گردوں کے لیے مفید ہیں۔ یہ قدرتی اینٹی انفلامیٹری اور کولیسٹرول کم کرنے والا عنصر بھی ہے۔

2. بند گوبھی

یہ نباتیاتی کیمیکلز اور وٹامن K، B12، B6 اور فولک ایسڈ سے بھرپور ہے جو گردوں کے لیے فائدہ مند ہیں۔

3. گوبھی

یہ وٹامن C، فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہے جو گردوں کی کارکردگی کو بہتر بناتے ہیں۔

4. پیاز

پیاز میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس گردوں کو صاف کرتے ہیں اور جسم سے زہریلے عناصر نکالتے ہیں۔

5. چقندر

یہ فشار خون کو کنٹرول کرنے اور گردوں کی کارکردگی بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

6. مولی

مولی میں اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں اور یہ پوٹاشیم اور فاسفورس کی کم مقدار کے باعث گردوں کے مریضوں کے لیے محفوظ غذا سمجھی جاتی ہے۔

7. کھیرا

کھیرا یورک ایسڈ کی مقدار کم کرنے اور گردے کی چھوٹی پتھریوں کو تحلیل کرنے میں مدد دیتا ہے۔

8. لال مرچ

یہ زہریلے فضلے کو ختم کر کے گردوں پر بوجھ کم کرتی ہے۔

9. سیب

یہ گردوں میں پتھری بننے کے امکانات کم کرتا ہے اور پیشاب کی نالی کے انفیکشن سے بچاتا ہے۔

10. تربوز

یہ گردوں کے لیے بہترین ڈیٹاکس فوڈ ہے اور جسم سے فری ریڈیکلز ختم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

11. انڈے کی سفیدی

پروٹین اور امائنو ایسڈز کی موجودگی کے سبب گردوں کے مریضوں کے لیے بہترین غذا ہے۔

12. مچھلی

یہ اعلیٰ معیار کی پروٹین اور اومیگا 3 ایسڈ فراہم کرتی ہے جو سوزش کو کم کرتی ہے۔

13. زیتون کا تیل

یہ گردوں کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے اور دیگر بیماریوں کے خطرات کو کم کرتا ہے۔

14. پانی

دن میں کم از کم 3 لیٹر پانی پینے سے گردے صاف رہتے ہیں اور پتھری بننے کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button