
بین الاقوامی خبریں
امریکی کاروباری گروپوں کا وائٹ ہاوس سے چین کے ساتھ تجارتی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ
واشنگٹن ،09؍اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)امریکہ کے متعدد بااثر کاروباری گروپس امریکی حکومت سے چین کے ساتھ تجارتی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے اور #امریکہ-چین تجارتی تنازعہ میں بھاری محصولات سے نمٹنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔نیو یارک ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ صنعتی گروپوں نے #امریکی تجارتی نمائندگان ومحکمہ خزانہ کو لکھے گئے ایک خط میں صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ سے مطالبہ کیاہے کہ وہ دونوں ممالک کے مابین بڑھتی ہوئی تجارتی تنازعہ شروع ہونے کے بعد چین کی تیارکردہ اشیا پر عائد کئے گئے محصولات کم کریں۔
جمعرات کے روز لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ محصولات کی وجہ سے امریکی #صنعتوں کو مصنوعات کی پیداوار اور مقامی سطح پر خدمات فراہم کرنے کے اخراجات میں اضافے کا سامنا ہے، جس سے بیرون #ملک ان مصنوعات اور خدمات کی برآمدات کم مسابقتی ہو جاتی ہیں۔یہ #کاروباری ادارے #کاشتکاری، مائیکرو چِپ، دوا سازی اور دیگر صنعتوں کا احاطہ کرتے ہیں۔



