سرورققومی خبریں

متحدہ عرب امارات نے RT-PCR ٹیسٹ ضابطہ کی خلاف ورزی پر ہفتہ بھرکیلئے انڈیگو کی پرواز پرلگائی پابندی

نئی دہلی ،19اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)متحدہ عرب امارات نے انڈیگو کی پروازیں ایک ہفتے کے لیے معطل کردی ہیں۔ متحدہ عرب #امارات نے #انڈیگو کی پروازیں 24 اگست تک معطل کی ہیں۔ یہ #معطلی منگل سے نافذ ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق انڈیگو #مسافروں کے ساتھ آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کے بغیر اڑ رہی تھی۔

چنانچہ متحدہ عرب امارات نے ان پر ایک ہفتے کے لیے #پابندی لگا دی ہے۔متحدہ عرب امارات نے مقامی باشندوں کو ملک میں داخلے کی اجازت دینے والی پابندیوں میں نرمی کی ہے ، لیکن مسافروں کو روانگی سے 48 گھنٹے قبل RT-PCR ٹیسٹ اور پرواز سے چند گھنٹے قبل ہوائی اڈے پر ایک اور فاسٹ PCR ٹیسٹ کو لازمی قرار دیا ہے ۔

فاسٹ پی سی آر ٹیسٹ کی ہدایات 5 اگست سے نافذ ہوچکی ہیں۔ مزید برآں مسافروں کو سفر کے لیے متحدہ عرب امارات کے حکام سے منظوری نامہ کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔خیال رہے کہ #پرواز منسوخ ہونے کے بعد مسافروں نے سوشل میڈیا پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ ایئرلائن نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے تمام مسافروں کو مطلع کر دیا ہے اور وہ دوبارہ پروازیں شروع کرنے کے بعد رقم کی واپسی یا دیگر پروازوں میں رہائش کے ساتھ ان کا تعاون کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button