بین الاقوامی خبریں

ابھی خریداری کریں بعد میں ادائیگی کریں، دبئی میں خصوصی پیشکش

دبئی، 17 اگست::(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ایمریٹس دبئی نیشنل بینک اور عمار کمپنی نے دبئی کے معروف شاپنگ مالز میں صارفین کے لیے ‘شاپ ناؤ پے لیٹر کی خصوصی سہولت متعارف کرائی ہے۔ اس کے تحت صارفین اپنی سہولت کے مطابق مطلوبہ اشیاء خرید سکیں گے۔ ایمریٹس نیوز ایجنسی کے مطابق یہ سہولت 16 اگست 2022 سے 23 ستمبر 2022 تک جاری رہے گی۔ صارفین خریداری کی رقم 3 سے 6 ماہ کے دوران قسطوں میں ادا کر سکیں گے۔نئی سہولت ایمریٹس دبئی نیشنل بینک کے کارڈ ہولڈرز (یو) کے لیے دستیاب ہوگی۔ یہ کارڈ ایمریٹس دبئی نیشنل بینک اور عمار کمپنی کے الولا پروگرام (U) کی طرف سے مشترکہ طور پر جاری کیا گیا ہے۔

عمار کمپنی اور ایمریٹس دبئی بینک کا کہنا ہے کہ صارفین دبئی مال، دبئی ہلز مال، دبئی مرینا مال اور ایمار ہاؤسنگ کمپلیکس کے تمام شاپنگ سینٹرز سے خریداری کر سکیں گے۔ کارڈ کے استعمال سے 500 درہم سے زیادہ کی اشیاء خریدنا ممکن ہو گا۔ اس آفر کے تحت آپ ریستوراں سے کھانے پینے کی اشیاء بھی حاصل کر سکیں گے۔ وہ صارفین جو مالز میں AED 1,000 یا اس سے زیادہ خرچ کرتے ہیں انہیں AED 4,000 کا یومیہ انعام جیتنے کا موقع بھی ملے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button