بین الاقوامی خبریں

یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ انتقال کر گئے، 40 روزہ سوگ کا اعلان

دبئی ،13مئی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان 73 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ اس امر کا اعلان امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’وا م‘ نے جمعہ کے روز کیا ہے صدارتی امور کی وزارت نے شیخ خلیفیہ کے انتقال پر ملک بھر میں 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ سوگ کا سلسلہ جمعہ کے روز سے شروع ہو گا۔دبئی میڈیا دفتر کے ایک وضاحتی بیان میں بتایا گیا ہے کہ نجی اور سرکاری شعبوں میں تین دن کے لیے ہر قسم کا کام بند رہے گا۔ اس فیصلے کا اطلاق جمعہ کے روز سے ہو گا۔


دبئی میں تین لاکھ ڈالر سے زائد کا ڈاکہ، چار افراد گرفتار

دبئی کے لگژری علاقے جمیرہ ولیج سرکل میں چھ افراد پر مشتمل ڈاکوؤں کے گروہ نے ایک ولا میں گھس کر مکینوں کو ہراساں کرتے ہوئے3لاکھ 26155 ڈالرکی نقدی اور زیورات لوٹ لئے۔ نیوز کے مطابق دبئی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چار افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔متحدہ عرب امارات کے قومی روزنامہ خلیج ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ چھریوں اور ہتھوڑے سے مسلح ڈاکو ولا کی بالائی منزل سے گھر میں داخل ہوئے۔متاثرہ خاندان کے ایک فرد نے بتایا ہے کہ ڈاکوؤں نے گھر والوں میں سے چار افراد کو رسیوں سے باندھ دیا اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔گھر میں گھسنے والے ڈاکوؤں نے ایک لاکھ 22532 ڈالر کی نقدی جب کہ 94758 ڈالر مالیت کی دو گھڑیاں اور ایک لاکھ 8917 ڈالر مالیت کی ہیرے کی ایک انگوٹھی لے کر فرار ہوگئے۔

دبئی پولیس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ڈکیتی کی اطلاع ملتے ہی فوری کا رروائی کرتے ہوئے ان 6 ڈاکووں میں سے چار کو گرفتار کر لیا ہے جب کہ مزید دو کی تلاش جاری ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ ایک مشتبہ شخص کو دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا جب کہ دو افراد کو شارجہ ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا۔ چوتھا مشتبہ شخص الطوار کے علاقے سے پکڑا گیا ہے،گروہ کے دو افراد تاحال مفرور بتائے جاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button