یواے ای:انٹرمیڈیٹ میں امتیازی گریڈ کے حامل طلبہ اوران کے خاندانوں کے لیے گولڈن ویزا
دبئی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)متحدہ عرب امارات کی حکومت نے ہائی اسکول کے امتحان میں غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ اور ان کے خاندانوں کو گولڈن ویزا جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔اماراتی حکومت سرمایہ کاروں ، کاروباریوں اور اعلیٰ تعلیمی استعداد کے حامل فطین افراد کو گولڈن ویزا کی پیش کش کررہی ہے۔اس کے تحت یواے ای میں دس سال تک قیام کیا جاسکتا ہے۔
اب سرکاری اور نجی اسکولوں کے امتیازی نمبروں کے ساتھ فارغ التحصیل طلبہ کو بھی اس #گولڈن #ویزے کا اجرا کیا جارہا ہے۔حکومت نے اس کی اہلیت کا معیار یہ مقرر کیا ہے کہ درخواست گزاروں کے ہائی اسکول ڈپلوما میں 95 فی صد یا اس کے مساوی نمبر ہونے چاہیں۔مزید برآں اندرون اور بیرون #ملک جامعات کے فارغ التحصیل #طلبہ بھی اس طویل المیعاد ویزے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
سائنس کے کسی بھی مضمون میں ان کے مجموعی اوسط نمبر یا جی پی اے 3۰75 یا اس کے مساوی ہونے چاہییں۔جو طلبہ اس معیار پر پورا اترتے ہیں، وہ اپنے خاندان کے لیے بھی گولڈن ویزا حاصل کرسکیں گے۔یو اے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق طلبہ گولڈن اقامتی ویزے کے حصول کے لیے #امارات کی فاؤنڈیشن برائے اسکول ایجوکیشن کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔
حكومة الإمارات تمنح #الإقامة_الذهبية لـ #أوائل_الثانوية_العامة وأسرهم من المقيمين في مختلف المسارات#وام https://t.co/bKs5IlrSIB pic.twitter.com/HxYXlRcQXY
— وكالة أنباء الإمارات (@wamnews) July 5, 2021
اس کی ایک اضافی شرط یہ بھی عاید کی گئی ہے کہ صرف ان ہی اسکولوں کے بارہویں جماعت کے طلبہ اس ویزے کے لیے درخواستیں دے سکیں گے جہاں #یواے ای (UAE) کی وزارتِ تعلیم کا منظورشدہ نصاب پڑھایا جاتا ہے۔نیزان طلبہ کی حتمی امتحان میں کامیابی کی شرح 91 فی صد سے زیادہ ہونی چاہیے۔



