قومی خبریں

متحدہ عرب امارات : بھارت کے مسافروں کے لیے ویزا آن آرائیول سہولت عارضی طور پرمعطل

نئی دہلی24اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)بھارت سے متحدہ عرب #امارات (یواے ای) آنے والے مسافر ،یہاں تک کہ وہ لوگ جوپچھلے دوہفتوں سے بھارت میں ہیں ، #ویزا آن آرائیول کی سہولت حاصل نہیں کر سکیں گے۔ متحدہ عرب امارات کی سرکاری فضائی کمپنی اتحاد #ایئر ویز نے یہ معلومات دی ہیں۔ تاہم اس فیصلے کے پیچھے وجہ کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں دی گئی ہیں۔

ایک صارف کے سوال کے جواب میں متحدہ عرب امارات کی سرکاری #ایئر لائن کمپنی اتحاد #ایئرویز نے ایک ٹویٹ میں کہاہے کہ متحدہ عرب امارات کے حکام نے ہندوستان سے آنے والے یا ہندوستان میں رہنے والے مسافروں کے لیے ویزا آن آرائیول کی سہولت کو عارضی طورپرتوسیع دی ہے۔ہم اپنی ویب سائٹ پراس معلومات کواپ ڈیٹ کر رہے ہیں۔تازہ ترین قوانین کے لیے https://bit.ly/TravelGuideEN پر نظر رکھیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button