بین ریاستی خبریں

ادھو-شندے تنازعہ:سپریم کورٹ نے بڑی بنچ کو کیس بھیجا

سپریم کورٹ کے فیصلے پر ادھو دھڑے کے لیڈران کا مطالبہ ایکناتھ شندے کواپنے عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہیے

نئی دہلی،۱۱؍مئی:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)مہاراشٹر میں ایکناتھ شندے کے دھڑے نے گزشتہ سال جون میں بغاوت کر دی تھی۔ اس کے بعد ادھو حکومت گر گئی تھی۔ شندے نے شیو سینا کے باغی ایم ایل ایز کے ساتھ بی جے پی کی حمایت سے حکومت بنائی۔ اس کے بعد ادھو گروپ نے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا۔ دوسری جانب شندے گروپ کی جانب سے بھی درخواست دائر کی گئی۔ اب 11 ماہ بعد سپریم کورٹ نے اسے لارجر بنچ کے پاس بھیج دیا ہے۔ مہاراشٹر میں ادھو ٹھاکرے بمقابلہ ایکناتھ شندے کے معاملے میں سپریم کورٹ کی آئینی بنچ نے جمعرات کو اپنا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے کہا کہ معاملہ بڑی بنچ کو بھیجا جائے گا۔سی جے آئی نے کہا، اس کیس میں اٹھائے گئے سوال کو بڑی بنچ کے پاس بھیجنا چاہئے۔ کیونکہ اس میں مزید وضاحت کی ضرورت ہے۔ جون 2022 میں، مہاراشٹر میں ایکناتھ شندے کی بغاوت کے بعد ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی مہاوکاس اگھاڑی حکومت گر گئی۔

اس کے بعد ایکناتھ شندے نے باغی ایم ایل اے اور بی جے پی کی حمایت سے حکومت بنائی۔اب 11 ماہ بعد سپریم کورٹ نے اس معاملے کو لارجر بنچ کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یعنی فی الحال یہ معاملہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔ مہاراشٹر میں ایکناتھ شندے کے دھڑے نے گزشتہ سال جون میں بغاوت کر دی تھی۔ اس کے بعد ادھو حکومت گر گئی تھی۔ تب سے ادھو ٹھاکرے دھڑے کے کئی لیڈر شنڈے کے دھڑے میں شامل ہو چکے ہیں۔اسی وقت، ایک طویل اتھل پتھل کے بعد، ادھو ٹھاکرے اور ایکناتھ شندے کے درمیان شیوسینا کے نام اور پارٹی کے نشان پر حق کو لے کر جھگڑا ہوا۔ الیکشن کمیشن نے شیوسینا کے نشان تیر۔ کمان ایکناتھ شندے کے دھڑے کو سونپ دی تھی۔

جون میں مہاراشٹر میں شروع ہونے والی سیاسی ہلچل کے بعد سپریم کورٹ میں یکے بعد دیگرے کئی عرضیاں دائر کی گئیں۔ جہاں شندے دھڑے کے 16 ایم ایل ایز نے رُکنیت کی منسوخی کے حکم کے خلاف سپریم کورٹ کا رخ کیا تھا، وہیں ادھو دھڑے نے ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے خلاف، گورنر کے شندے کو وزیر اعلیٰ بننے کے لیے مدعو کرنے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ کا رخ کیا ہے۔ گورنراور اسپیکر فیصلے کے خلاف درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔ اتنا ہی نہیں، ادھو دھڑے نے شندے دھڑے کو اسمبلی اور لوک سبھا میں پہچان دینے کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔

سپریم کورٹ میں پچھلی سماعت کے دوران ادھو دھڑے کے وکیل کپل سبل نے سپریم کورٹ سے مہاراشٹر کے اس وقت کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کے جون 2022 کے حکم کو کالعدم قرار دینے کی درخواست کی تھی، جس میں وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو اسمبلی میں اپنی اکثریت ثابت کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔ سبل نے کہا تھا کہ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو جمہوریت خطرے میں پڑ جائے گی۔سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ وہ مہاراشٹر میں ادھو ٹھاکرے حکومت کو کیسے بحال کر سکتی ہے، جب کہ وزیر اعلیٰ نے فلور ٹیسٹ کا سامنا کرنے سے پہلے ہی استعفیٰ دے دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کے فیصلے پر سوال اٹھائے تھے۔ عدالت نے کہا تھا کہ گورنر کو اس علاقے میں داخل نہیں ہونا چاہئے جہاں ان کی کاروائی سے کوئی خاص نتیجہ نکلے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے پر ادھو دھڑے کے لیڈران کا مطالبہ ایکناتھ شندے کواپنے عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہیے

سپریم کورٹ کے ادھو ٹھاکرے اور ایکناتھ شندے دھڑے سے متعلق فیصلے کے بعد شیوسینا لیڈران سنجے راوت اور پرینکا چترویدی نے کہا کہ وزیر اعلی ایکناتھ شندے کو اخلاقی بنیاد پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔ انہوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو شندے کی بغاوت کے لیے ایک سخت تھپڑ سے تعبیر کیا کیونکہ سپریم کورٹ نے اس فلور ٹیسٹ کو غیر قانونی قرار دیا، جس کے بعد شندے حکومت کو اقتدار سونپا گیا تھا۔ادھو سینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے کہا کہ ایکناتھ شندے کو اب اخلاقی بنیادوں پر استعفیٰ دے دینا چاہیے کیونکہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں شندے-فڑنویس کی بغاوت کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔ ادھو سینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے کہاکہ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ شیو سینا شندے گروپ کا وہپ غیر قانونی ہے،موجودہ حکومت غیر قانونی ہے اور آئین کیخلاف بنائی گئی ہے۔

ادھو سینا نے کہا کہ یہ فیصلہ شندے-فڑنویس حکومت کے خلاف ہے۔ لیکن سپریم کورٹ کہا کہ ادھو کو بحال نہیں کیا جا سکتا، موجودہ حکومت کے لیے یہ راحت ہے۔آج کے فیصلے کے مطابق، شندے فڑنویس کی پوری حکومت ایک غیر قانونی وہپ کی بنیاد پر بنائی گئی تھی جس میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ کس کو ووٹ دینا ہے اور ایک متعصب گورنر کے حکم پر اعتماد کا ووٹ لیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button