اجین:سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد محبت کا انوکھا معاملہ
دونوں نے اپنی عمر چھپائی
اجین:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) مدھیہ پردیش کے اجین میں سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد محبت کا انوکھا معاملہ سامنے آیا ہے۔ محبت کا یہ سنگین معاملہ پولیس تک پہنچ گیا۔ اس عجیب و غریب معاملے میں اتر پردیش سے تعلق رکھنے والی دو بچوں کی شادی شدہ ماں سے 12 سال چھوٹا نوجوان انسٹاگرام پر دوست بن گیا۔ یہ دوستی اتنی بڑھی کہ نوجوان اپنا گھر چھوڑ کر اُجّین آ گیا اور عورت کے ساتھ رہنے لگا۔نوجوان نے چند ماہ اس خاتون کے ساتھ خوشی خوشی گزارے لیکن جب خاتون نے اس پر شادی کے لیے دباؤ ڈالا تو نوجوان نے اس سے شادی کرنے سے صاف انکار کردیا۔ خاتون ایس پی آفس پہنچی اور نوجوان کے خلاف اسے شادی کا لالچ دینے اور اس کے ساتھ زیادتی کی شکایت کی۔ جس کے بعد مہیلا تھانہ پولیس نے نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
انسٹاگرام پر یوپی کے ایک لڑکے سے محبت ہو گئی۔مہیلا تھانہ پولیس نے بتایا کہ ناگجھیری کی رہنے والی 42 سالہ متاثرہ خاتون ایک پرائیویٹ اسکول میں ٹیچر ہے۔ گزشتہ سال اس کی دوستی 30 سالہ نیرج کمار شرما سے ہوئی تھی، جو اوبرا کالونی، باروے ضلع، سون بھدر اتر پردیش کے رہنے والا ہے، انسٹاگرام پر دونوں چیاٹنگ اورفون کرنے لگے۔ اس کے بعد نیرج جولائی 2023 میں اجین آیا۔ یہاں وہ خاتون کے گھر رہنے لگااور شادی کا جھانسہ دے کر اس کی عصمت دری کی۔ شرما کئی دنوں تک خاتون کے پاس رہا اور اس کی عصمت دری کرتا رہا۔ حال ہی میں جب خاتون نے شرما سے شادی کرنے کو کہا تو اس نے انکار کر دیا ۔
بتایا جاتا ہے کہ دیواس روڈ ناگجھیری علاقہ میں رہنے والی خاتون ٹیچر دو بچوں کی ماں ہے اور اپنے شوہر سے الگ رہتی ہے۔ وہ ریلز بنا کر انسٹاگرام پر اپ لوڈ کرتی تھی۔ کچھ سال پہلے اسکی دوستی نیرج سے انسٹاگرام پر ہوئی تھی۔ نیرج نے خود کو آئی ٹی انجینئر بتا کر خاتون سے بات شروع کی، اس نے خاتون کو اعتماد میں لیا اور شادی کا بہانہ بنا کر اس سے ملنے اُجین آیا۔ الزام ہے کہ اس نے ٹیچر کے ساتھ کئی دنوں جسمانی تعلقات بنائے۔
دونوں نے اپنی عمر چھپائی تھی۔اس پورے معاملے کی شکایت ایس پی سچن شرما سے کی گئی۔ اس معاملے کو حل کرنے کے لیے کیس کو مہیلا تھانہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ تحقیقات کے دوران مہیلا تھانہ پولیس کو پتہ چلا کہ اتر پردیش کے نیرج شرما اور اُجین کی رہنے والی خاتون، جو سوشل میڈیا پر دوست تھیں، دونوں نے ایک دوسرے سے اپنی سچائی چھپائی تھی۔ یہی وجہ تھی کہ جب نیرج اس عورت سے ملنے اُجّین آیا تو وہ اس کی عمر دیکھ کر حیران رہ گیا۔ خاتون اس سے عمر میں تقریباً 12 سال بڑی تھی اور اس کے دو بچے بھی تھے۔ عورت کی حالت بھی ایسی ہی تھی کیونکہ نیرج جس طرح سوشل میڈیا پر اس سے بات کرتا تھا اس سے لگتا ہی نہیں تھا کہ اس کی عمر اتنی چھوٹی ہوگی۔پولیس اس مسئلہ کو حل کرنے میں لگی ہے۔



