قومی خبریں

برطانیہ ہائی کورٹ میں نیرو مودی کی حوالگی کیخلاف درخواست خارج

لندن؍ نئی دہلی ،23جون (اردودنیا/ایجنسیاں)پی این بی کے کروڑوں گھوٹالہ کیس میں مفرور ملزم تاجر نیرو مودی برطانوی ہائی کورٹ میں اپنی قانونی جنگ سے ہار گئے ہیں۔عدالت نے اس کی حوالگی روکنے کی درخواست خارج کردی ہے۔ خیال کیا جارہا ہے کہ اب نیرو کی ہندوستان واپسی کا راستہ صاف ہوگیا ہے ۔خیال رہے کہ25 فروری کو برطانیہ کی ایک عدالت نے نیرو مودی کی حوالگی کے حق میں فیصلہ سنایا تھا۔

اس کے بعد اپریل کے مہینے میں برطانیہ کے محکمہ داخلہ نے 13 ہزار کروڑ روپئے کے بینک فراڈ میں مطلوب ہیروں کے تاجر نیرو مودی کی حوالگی کی اجازت بھارت کو دی تھی، اب مفرور ملزم نیرو مودی کو ہائی کورٹ سے بڑا دھچکا لگا ہے۔قابل ذکر ہے کہ نیرو مودی پر دو طرح کے مجرمانہ الزامات کا سامنا ہے۔

پہلے معاملہ میں سی بی آئی پی این بی سے لیٹر آف انڈر ٹیکنگ یا قرض تصفیے کی جعلی رسید کی تحقیقات کر رہی ہے ،اس معاملہ میں ای ڈی منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کررہی ہے۔دوسرے کیس میں شواہد مٹانے اور گواہوں کو دھمکانے کے الزامات کا سامنا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button