بین الاقوامی خبریںسرورق

برطانوی دل پھینک ٹیچر کے شاگردوں کے ساتھ شہوانی تعلقات ، حاملہ بھی ہوئی

اب اس خاتون کو دوبارہ گرفتار کیا گیا

لندن، 9مئی :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)برطانوی شہر مانچسٹر کی ایک عدالت نے ایک منفرد کیس کی سماعت شروع کی ہے۔ اس کس کی مرکزی ملزمہ تیس سالہ ریبیکا جوانس نامی ایک انگلش ٹیچر ہیں جن کے اپنے دو شاگردوں جن کی عمریں پندرہ سال کے لگ بھگ ہیں کے ساتھ غیرقانونی تعلقات قائم رہے ہیں۔ یہ خاتون ان میں سے ایک لڑکے کے سا تھ تعلق کے دوران حاملہ بھی ہوئی جس کی ایک بچی پیدا ہوئی۔جوائنس کو کچھ عرصہ قبل ایک پندرہ سالہ شاگرد کے ساتھ غیرقانونی تعلقات کی وجہ سے گرفتار کیا تھا۔ گرفتاری کے بعد اس کی ضمانت ہوئی تواس نے ایک دوسرے لڑکے کے ساتھ خفیہ معاشقہ چلایا جس سے اس کی ایک بچی بھی ہوگئی۔

اب اس خاتون کو دوبارہ گرفتار کیا گیا ہے۔اب اس پر چھ مختلف نوعیت کے الزامات کے تحت مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔عدالت کو بتایا گیا کہ ریبیکا جوائنس نامی خاتون ٹیچر نے پہلے طالب علم جس کی عمر پندرہ سال تھی کے ساتھ ناجائز تعلق قائم کیا۔ اسکینڈل سامنے آنے کے بعد اس کے خلاف عدالت میں مقدمہ چلایا گیا اور کچھ عرصہ قید کے بعد ضمانت پر اسے رہا کیا گیا۔ رہائی کے بعد اس نے ایک اور پندرہ سالہ لڑکے کے ساتھ تعلقات قائم کیے۔ اس دوسرے لڑکے سیاس کی ایک بچی بھی پیدا ہوئی۔پراسیکیوٹر نے عدالت میں جو کہا پہلے طالب علم نے اپنی والدہ کو بتایا کہ وہ ایک دوست کے گھر ایک دن سے زیادہ وقت گزارے گا مگر وہ ایک موقع پر باہر گیا تھا۔

جب وہ اس کے ساتھ تھا اس نے اپنے دوستوں کو پیغامات بھیجے کہ اس نے ابھی سیکس کیا تھا۔ اس نے ایک تصویر بھی بھیجی جو اس نے ٹیچر کے بستر پر لیٹی ہوئی لی تھی۔ یہ خبر پھیل گئی اور اس کی بازگشت بچوں اور لڑکوں کی کفالت کرنے والی چائلڈ لائن تنظیم تک پہنچی تو انہوں نے پولیس کو اطلاع دی جس نے اکتوبر 2021 نے ٹیچر کو ڈھونڈا اور گرفتار کر لیا۔استغاثہ نے یہ مزید کہا کہ اس کے بعد کیس ملتوی کر دیا گیا۔ اس حوالے سے مزید معلومات جمع کرنے کے لیے برطانوی میڈیا کو کھنگالا گیا تو پتا چلا کہ یہ اسکینڈل بہت سی نیوز ویب سائٹ اور اخبارات کی زینت بن چکا ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button